?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ایک ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ایمرجنسی صورتحال کھڑی ہو گئی کیونکہ اس طرح کی رپورٹس مل رہی تھیں کہ چینی انجینئر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب، اسپیشل برانچ، پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
واقعہ تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، اس واقعے کی اطلاع پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے گارڈز نے بدھ کی صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس ڈرون طیارے کا مالک ہے کیونکہ یہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ واقعے کے وقت مذکورہ شخص اسے چلا رہا تھا۔
چینی سیکیورٹی کی نگرانی کرنے والے لاہور سیکیورٹی کے ایس پی سعید عزیز نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ واقعے کا بظاہر کسی دہشت گردی کی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ماہرین کے مطابق ڈرون طیارے میں کوئی دھماکا خیز مواد یا نگرانی کے لیے کوئی اور ڈیوائس نہیں تھی، انہوں نے پولیس کو مشورہ دیا کہ ملبے کو فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لیا جائے۔
ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقامی پولیس کو کارروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
ادھر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ ڈرون میں کوئی دھماکاخیز مواد نہیں تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ نتیجے کے طور پر چوہنگ پولیس نے اورنج لائن ٹرین کے سیکیورٹی آفیسر پال نذیر کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
پال نذیر نے ایف آئی آر میں کہا کہ ڈرون طیارہ ٹرین کی کھڑکی سے ٹکرا گیا اور اسے جزوی نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا اس لیے ٹرین ٹرمینل پر کھڑی تھی۔
رات گئے تفتیشی پولیس نے ڈرون طیارے کے مالک حامد نامی مشتبہ شخص کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
گرفتار کیے گئے شخص نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ہال روڈ، لاہور میں ڈرون طیاروں اور کیمروں کا کاروبار چلاتا ہے۔
حامد نے پولیس کو بتایا کہ ایک گاہک نے اسے ڈرون طیارہ فروخت کر دیا تھا اور یہ کچھ ’تکنیکی وجوہات‘ کی وجہ سے کنٹرول/رینج سے باہر ہو گیا اور ٹیسٹ رن کے دوران ٹرین سے ٹکرا گیا۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش
?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس
جولائی
کیا روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ہو سکتی ہے؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا
دسمبر
خطے کے استحکام میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کیا کردار رہا
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا
اگست
چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
?️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز
جون
جنوبی لبنان میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت، جو یہ سمجھ رہی تھی کہ اس نے
اکتوبر
روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج
اپریل
فرانسیسی عدالت نے منفی اثرات رکھنے والی دوا بنانے کے جرم میں کمپنی پر 50 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا
?️ 31 مارچ 2021فرانس (سچ خبریں) فرانسیسی عدالت نے دواساز کمپنی کی ناقص کارکردگی اور
مارچ