نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیگی رہنما سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا کہ ائیرپورٹ تو وفاقی حکومت کے نیچے ہے لیکن باہر پولیس صوبائی حکومتوں کی ہو گی۔

اگر نوازشریف ائیرپورٹ اترتے ہیں تو پولیس عدالتی احکامات مانے گی یا پھر وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کرے گی۔جس کے جواب میں رانا مقبول نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نوازشریف ضمانت کی روبکار کے ساتھ پاکستان میں لینڈ کریں گے اور پھر وہ کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔

جس دن نوازشریف کی ضمانت ختم ہو گی اس دن وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

رانا مقبول نے مزید کہا کہ مقبول ترین لیڈر کو تاحیات نااہل قرار دینا زیادتی ہے،یہ ایک ایسا فیصلہ تھا کہ پہلے تاریخ میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں آیا،اس متعلق قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔ شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس میں لانگ مارچ، نئے آرمی چیف کی تقرری، مہنگائی و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔

مشہور خبریں۔

جوڈیشل کمپلیکس پیشی: توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی

عمران خان پارٹی کے ’فرینڈلی اپوزیشن‘ کے کردار سے نالاں

?️ 13 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے

ایران کے خلاف جنگ کے عالمی اثرات؛ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے امریکہ اور اسرائیل کی ناکامی کو کیسے دیکھا؟

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے بعد عالمی

عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا

جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری

?️ 20 جون 2024لاہور (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی (اے

شہید ہنیہ کا نیا جانشین

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ

چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت کو سری لنکا بھیج دیا

?️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے