لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ایک ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ایمرجنسی صورتحال کھڑی ہو گئی کیونکہ اس طرح کی رپورٹس مل رہی تھیں کہ چینی انجینئر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب، اسپیشل برانچ، پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

واقعہ تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، اس واقعے کی اطلاع پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے گارڈز نے بدھ کی صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس ڈرون طیارے کا مالک ہے کیونکہ یہ رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ واقعے کے وقت مذکورہ شخص اسے چلا رہا تھا۔

چینی سیکیورٹی کی نگرانی کرنے والے لاہور سیکیورٹی کے ایس پی سعید عزیز نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ واقعے کا بظاہر کسی دہشت گردی کی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ماہرین کے مطابق ڈرون طیارے میں کوئی دھماکا خیز مواد یا نگرانی کے لیے کوئی اور ڈیوائس نہیں تھی، انہوں نے پولیس کو مشورہ دیا کہ ملبے کو فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لیا جائے۔

ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقامی پولیس کو کارروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

ادھر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ ڈرون میں کوئی دھماکاخیز مواد نہیں تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ نتیجے کے طور پر چوہنگ پولیس نے اورنج لائن ٹرین کے سیکیورٹی آفیسر پال نذیر کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پال نذیر نے ایف آئی آر میں کہا کہ ڈرون طیارہ ٹرین کی کھڑکی سے ٹکرا گیا اور اسے جزوی نقصان پہنچا۔

یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا اس لیے ٹرین ٹرمینل پر کھڑی تھی۔

رات گئے تفتیشی پولیس نے ڈرون طیارے کے مالک حامد نامی مشتبہ شخص کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گرفتار کیے گئے شخص نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ہال روڈ، لاہور میں ڈرون طیاروں اور کیمروں کا کاروبار چلاتا ہے۔

حامد نے پولیس کو بتایا کہ ایک گاہک نے اسے ڈرون طیارہ فروخت کر دیا تھا اور یہ کچھ ’تکنیکی وجوہات‘ کی وجہ سے کنٹرول/رینج سے باہر ہو گیا اور ٹیسٹ رن کے دوران ٹرین سے ٹکرا گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو

یورپ میں غزہ کے حق میں وسیع پیمانے پر مظاہرے، اسرائیل خلاف عوام کا احتجاج

?️ 12 اکتوبر 2025یورپ میں غزہ کے حق میں وسیع پیمانے پر مظاہرے، اسرائیل خلاف

آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد کے حامیوں میں اضافے کے لیے امریکی سیاسی دباؤ پر ایران کا ردِعمل

?️ 14 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں جمہوری اسلامی ایران کی نمائندگی نے آبنائے

ہریس کی نظر میں ٹرمپ کیسے انسان ہیں؟

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ

عمران خان کی صدارت میں قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی

افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب

?️ 15 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) افغان فورسز کی جانب سے چمن میں سول آبادی

بائیڈن کا شمالی کوریا کے رہنما کو پیغام: ہیلو

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے دورے کے آخری

پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں اہم فیصلہ کیا

?️ 2 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے