اسرائیلی دہشت گردی کا میزائلوں کی بارش سے جواب، فلسطینیوں نے ہزاروں میزائل فائر کرکے صہیونیوں کی نیندیں حرام کردیں

اسرائیلی دہشت گردی کا میزائلوں کی بارش سے جواب، فلسطینیوں نے ہزاروں میزائل فائر کرکے صہیونیوں کی نیندیں حرام کردیں

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر وحشیانہ کاروائیوں کے جواب نے فلسطینیوں نے صہیونیوں پر ہزاروں میزائل کرکے دہشت گرد صہیونیوں کی نینیدں حرام کردی ہیں

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے غیرفوجی مقامات پر بمباری کے جواب میں فلسطینیوں نے تل ابیب کے خلاف میزائل آپریشن کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے غزہ کے غیرفوجی مقامات پر بمباری کے جواب میں تل ابیب کے خلاف میزائل آپریشن کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع نے تل ابیب اور بن گورین ائرپورٹ پر خطرے کے سائرن بجنے کی خبردی ہے۔

المادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ عزالدین قسام بریگیڈ نے تل ابیب کے خلاف راکٹ باری اورمیزائل آپریشن کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

عرب میڈيا نے اپنی تازہ ترین رپورٹوں میں بتایا ہے کہ خود ساختہ اسرائيلی ریاست کے مختلف شہروں منجملہ «باقة الغربیة، أم‌الفحم، حریش، بنی براک، بات یام، جفعتایم، هرتزیلیا، حولون، بیتاح تکفا، ریشون لتسیون، رمات غان، رمات هشارون، رعنانا، هود هشارون، تیرا، کفار سابا، جفعات شموئیل، کریات اونو، رحوفوت، بئر یعقوب، نیس زیونا، الرملة، أو یهودا، یهود مونوسون، سفیون، اللد، کادیما تسوران، عسقلان اوریفنی میں خطرے کے سائرن بجنے کے ساتھ ساتھ راکٹ اور میزائل آکر لگنے شروع ہوئے ہیں۔

اسرائیلی نامہ نگاروں نے تل ابیب کے نواحی علاقوں خصوصا بن گورین ائرپورٹ پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی ديئے جانے کی خبر دی ہے۔

میڈيا ذرا‏یع کی رپورٹوں کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ کی جانب سے داغے جانے والے راکٹ اور میزائل پہلی بار تل ابیب سے دور تر مقامات ناصرہ اور حیفا تک کے شہروں تک پہنچے ہیں۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے گنجان آبادی والے تمام مقامات کو پوری شدت سے راکٹ اور میزائيلی حملوں کا نشانہ بنايا جارہا ہے۔

الجزیرہ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں عبری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب میں واقع متعدد عمارتوں کو میزائل حملوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا ذرائع پر فوج کی کڑی نگرانی کے سبب صیہونیوں کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق خبریں بہت ہی کم منظر عام پر لائی جاتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

Indonesian archers collect silver and bronze at Asian Games

?️ 13 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اسرائیل غزہ میں کس کے خلاف لڑ رہا ہے؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو

ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ صیہونی ماہرین کی وارننگ

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے

صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر دعویٰ اور ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات

?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز

دنیا اس دور کے ہٹلر کو بھی روکے:ترک صدر

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں ترکی

دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی

?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلاول کو اپنی جان کہہ دیا

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے