?️
سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمت نے دشمن کو ہر سطح پر شکست دی ہے اور مزاحمتی قائدین کے بچے وطن کے لیے قربانی دینے میں سب سے آگے ہیں۔
فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی بڑھانے پر زور دیا اور عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی حمایت اور اس کے خلاف غاصب دشمن کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنے مظاہروں کو وسعت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصی کے بارے میں صیہونی فوج کا اعتراف
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے نتائج فلسطین پر صیہونیوں کے قبضے کے خاتمے کی صورت میں برآمد ہوں گے۔
انہوں نے تمام عرب ممالک سے قابض حکومت کے سفیروں کو اپنے دارالحکومتوں سے بے دخل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ فلسطین نے زوال پذیر اور حقیر حکومتوں کو بے نقاب کیا نیز مزاحمت کرنے والوں کی حمایت میں ایک واضح نمونہ کے طور پر لبنان، یمن اور عراق کو سرخرو کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام عرب ممالک مزاحمت کے محور میں جمع ہو جائیں تو امریکہ ہمارے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا، ہمارے پاس انسانی، روحانی اور عسکری صلاحیتیں ہیں جس سے ہم بڑی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ،امت اسلامیہ کی قومیں زندہ ہیں اور اس جنگ کا ان کی بیداری پر واضح اثر ہے۔
آخر میں انہوں نے غاصب حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بے مثال مزاحمت کی طرف اشارہ کیا جو ہر طرح کی اذیتوں اور تدریجی موت سے دوچار ہیں اور کہا کہ طوفان الاقصیٰ کی لڑائی نے صیہونی معاشرے کے اندرونی مسائل اور بحرانوں کو ظاہر کیا۔ اور اس جنگ کے اثرات فلسطین پر صیہونی قبضے کے خاتمے کی صورت میں برآمد ہوں گے۔
یہ ایسے وقت میں ہے جب گذشتہ شب تحریک حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے انقلابی عوام سے کہا تھا کہ وہ انتفاضہ کی آگ بھڑکاتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کریں کیونکہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
حماس نے بھی تاکید کی کہ ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم بشمول مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں: کیا فلسطینی عوام طوفان الاقصی آپریشن سے خوش ہیں؟
کل جمعہ کے روز مسلح صیہونی آباد کاروں نے قابض فوج کی حمایت سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملہ کیا جس کے دوران متعدد فلسطینی زخمی یا شہید ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
ایف آئی اے کا حریم شاہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
?️ 28 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑ
جنوری
جنوبی لبنان پر صیہونی فضائی اور توپ خانے کے حملے، 17 افراد شہید اور 21 زخمی
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی اور
مارچ
شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے
جون
عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد
دسمبر
یوکرین نے کریمیا پر حملہ کیا تو قیامت ہو گی: ماسکو
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے
جولائی
پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکہ،کئی افراد شہید
?️ 4 مارچ 2022(سچ خبریں)پشاورکےعلاقے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران
مارچ
مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگی
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ میں
دسمبر
ایرانی میزائل آئرن ڈوم پار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کو انٹرویو
دسمبر