?️
اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول زرداری سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، ان دونوں کو کشمیر کی تاریخ اور عوام کے جہدوجہد کا کچھ پتا ہی نہیں ہے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اوربلاول کے والدین پاکستان کی اربوں روپے لوٹنے کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مفرور ہیں،ان کی سیاست کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی مقصد،ان کی تقریروں سے بھی پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 30،30سال حکومت کرنے والوں کو پتا نہیں کہ ان کی پالیسی کیا ہے، جن کا پیسا بیرون ملک ہو ، وہ کیسے پاکستان کے نظریے کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی 10سال حکومت رہی لیکن کارکردگی صفر رہی،بہتر ہوتا کہ دونوں سیاسی طفل مکتب کے طالب علم جلسوں میں اپنی کارکردگی بتاتے لیکن انہوں نے سیاسی طعنوں کی محفل برپا کردی۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے دور میں کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے بھی ڈرتے تھے ، انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ پالیسی کیا چلانی ہے،آ ج مودی کو دوٹوک جواب اسی لیے دیا جارہا ہے کہ یہاں عمران خان کی حکومت ہے،وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی خاموشی کو توڑا۔
مشہور خبریں۔
ریاستہائے متحدہ میں بحرانی صورتحال
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکیوں نے جو حکم پوری دنیا میں ڈالنا چاہا اس کا
دسمبر
جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جنین کیمپ شمالی مغربی کنارے میں ایک اور غزہ بن چکا
فروری
اومیکرون نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو کیا حیران
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: افریقہ میں اومیکرون نامی کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے متعارف
نومبر
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر
نیتن یاہو کے امریکہ دورے کا اصلی مقصد؛صہیونی سفیر کی زبانی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین
فروری
خطہ میں امریکی موجودگی کی وجہ،سینٹکام کمانڈر کی زبانی
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
مئی
کچھ شہید اسماعیل ہنیہ کے بارے میں
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ
جولائی
یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر