ایک اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہو گی تو جہاز پر سوار کیا جائے گا

طیارہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیلٹا وائرس درحقیقت بھارتی وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے اور پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے بھارت میں نہ صرف لاکھوں اموات ہوئیں بلکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔

این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے زور دیا کہ متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کر دیا جائے اور پہلے سے نافذ ایس او پیز پر 9 جولائی سے 18 جولائی تک سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بار پھر اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ نجی شعبے کے تمام ملازمین بشمول کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی صنعتوں کے ملازمین، زراعت، میڈیا، وکلا، نجی کمپنیاں، فیکٹری مزدور، مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازمین، ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک افراد، ہوٹل کی صنعت میں کام کرنے والے افراد، ریڑھی بان، جمنازیم ملازمین، مساجد کے خدام اور آئمہ، شادی ہالز اور ورکشاپس پر کام کرنے والے افراد کو 31 جولائی سے قبل لازمی طور پر ویکسین لگوائی جائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا غزہ میں تین نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی

عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی:احسن اقبا

?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی 

اوباما کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہولناک انکشافات

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کے متنازعہ پاور برطرف کیے جانے والے

صہیونی حکومت نے جنوب لبنان کے قصبہ الخیام کو نذر آتش کیا

?️ 28 جون 2026سچ خبریں:  صہیونی حکومت نے جنوب لبنان کے قصبہ الخیام پر حملہ

اسرائیلی فوج نے شیرین ابو عقلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا: ہاریٹز

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے اس دعوے کے

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس

?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ  سیاحتی مقام مری کی تمام اہم 

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان

?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک (world bank)نے پاکستان

طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ہاتھوں 94 فلسطینی صحافی گرفتار

?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظ صحافیان کے مطابق اکتوبر 2023 سے جنوری 2026

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے