ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان

عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک (world bank)نے پاکستان کیلئے 1.35 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ معاونت ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جائے گی، جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانا اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز، بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر یہ مالی پیکج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ادارے کے مطابق فراہم کی جانے والی رقم سے حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو تقویت ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

رائٹرز کے مطابق ورلڈ بینک حکام کا کہنا ہے کہ ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جانے والی یہ معاونت مختلف شعبوں میں استعمال کی جائے گی۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے ورلڈ بینک کی یہ مالی معاونت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر، مالی خسارے اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھانے میں بھی سہولت ملے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل عرصے سے شراکت داری قائم ہے اور ماضی میں بھی مختلف منصوبوں کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے۔ موجودہ پیکج کو اسی تسلسل کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف پروگرامز کے تحت تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حالیہ اعلان کو ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے اتارچڑھاؤ نے دنیا کو پریشان کر دیا ہے: سی ‌این این

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:سی ‌این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ

قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان

?️ 31 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے

نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں: یائر گولان

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹک پارٹی

9 مئی بہانہ، عمران خان نشانہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’سیاسی‘ پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک

ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔ بیرسٹر گوہر

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن، ترکی نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 16 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں)  آج جب دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے

صیہونی حکومت کی بربریت کی نئی لہر میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے اپنی تازہ ترین بربریت میں 2 فلسطینی نوجوانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے