🗓️
سچ خبریں:پاکستان کے مختلف شہروں میں فلسطین اسلامی اتحاد کا محور کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنسوں کے شرکاء نے تاکید کی کہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف متحدہ جدوجہد عالم اسلام کے اتحاد کا محور ہے۔
جیسے جیسے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ اور اس ماہ کا آخری جمعہ قریب آتا جا رہا ہے جسے امام خمینی کے فرمان کے مطابق عالمی یوم قدس کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان کے مسلمان فلسطینی مظلوم قوم کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی نیز صہیونی دشمن اور حامیوں سے اپنی بیزاری کا اظہار کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں عالمی یوم قدس کے اجتماعات اور اتحاد برائے آزادی فلسطین کے عنوان سے متعدد کانفرنسیں منعقد ہوئیں جن میں اس ملک کے دانشوروں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ تعلقات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے عالم اسلام کے دل کو تقویت بخشی نیز فلسطین اور خطے کی مظلوم اقوام کے دفاع کو مضبوط کیا۔
اسلام آباد میں فلسطین محور اسلامی اتحاد کے موضود پر ہونے والی کانفرنس کے مقررین نے مسلم اقوام کو اسرائیل کی سازشوں اور امریکی قیادت میں صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے منصوبے کے خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا،جمعیت علماء پاکستان کے نائب صدر علامہ حیدر علوی نے عالمی یوم قدس منانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شیطان عظیم امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی سازشیں ہمیشہ خطے کی اقوام کے سامنے ہیں، دنیا کے مسلمانوں کو اور ہمیں متکبرانہ دباؤ اور سازشوں کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی مشیر احسان خزاعی نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو خصوصی دور اندیشی کے ساتھ عالمی یوم قدس کا نام دیا گیا ہے، یوم قدس اسلامی انقلاب کے عظیم بانی امام خمینی کی عالمی نگاہ، ایک پائیدار میراث ہے اور ان کی سب سے قیمتی یادوں میں سے ایک ہے،یوم قدس منانا حق اور باطل کے درمیان کشمکش اور ناانصافی کے خلاف انصاف کی صف بندی کو ظاہر کرتا ہے۔
عالمی یوم قدس کی یاد اور فلسطین سے اظہار یکجہتی اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام شہر کراچی میں ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیات کی موجودگی میں تقریب ہوئی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دانشوروں نے اسلام آباد میں فلسطین پروٹیکشن فاؤنڈیشن (PLF) کے زیر اہتمام فلسطین ڈیفنس کانفرنس میں مسجد الاقصی پر صہیونی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑا ہو، ہم اس حمایت اور اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگا لگانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
پاکستان کی سرحدی ریاستوں کے امور کے وزیرسنیٹر طلحہ محمود ، تحریک انصاف پارٹی کے علی محمد خان اور پاکستان میں فلسطین اسپورٹ فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اپنی تقاریر میں کہا کہ مغرب مسلمانوں بالخصوص فلسطینی قوم کے خلاف اپنا امتیازی رویہ ختم کرے اور غاصب اسرائیلی حکومت کے حملے بند کرے۔
مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے:وزیر اعظم
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول
جنوری
ایک مجرم، دوسرا بوڑھا،تیسرا نسل پرست؛ امریکی کریں تو کیا کریں
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:امریکی ووٹرز کے مطابق لفظ مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کی بہترین تعریف
جون
صہیونی جولان کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے: صنعا
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی حکومت کی تبدیلی اور تعمیر نو کی وزارت
دسمبر
وزیر خزانہ کو سینیٹر منتخب کرانے کا حکومتی منصوبہ
🗓️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب
ستمبر
ایران کی علاقائی طاقت کے بارے میں اردن کا اظہار خیال
🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: نہ اردن کی سیاسی دفاعی صلاحیت اور نہ ہی عرب
اپریل
شام کے صوبے الحسکہ کی جیل میں کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر
فروری
پاکستان کا سائبر اٹیک، بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں بھارتی ویب سائٹس ہیک
🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، بھارتیہ جنتا
مئی
کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی
جولائی