محکمہ اینٹی کرپشن کا انوکھا کارنامہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف ’30 فروری‘ 2022ء کی تاریخ کو زمین اپنے نام کرانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجھوتا نے لکھا کہ کبھی اتوار کے روز میجسٹریٹ اور اس کا پورا عملہ دفتر میں ٹی وی دیکھنے جاتا ہے اور اب فروری کی 30 تاریخ بھی اسی حکومت کے دور میں دیکھنے کو ملی ہے، عمران خان اور ان کی بہن پر اینٹی کرپشن الزمات کی سچائی کا اندازہ 30 فروری کو ہونے والے انتقال کی صورت میں ثابت ہے، پاکستان نے ایسی ترقی نہیں دیکھی تھی۔

ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کا تنگ کیا جا رہا ہے، ایک بہن کی بہو کے پاس پہنچ گئے کہ آپ کا نام جیو فینسنگ میں آیا ہے، ایک بہن کے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے باورچی کو پکڑ کر لے گئے، وہ واپس آیا تو 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں ہے، ایک بہن کیخلاف اینٹی کرپشن متحرک ہے، میں نے بہنوں کو کہا بیرون ملک چلی جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا، میں بھی کیسز کا سامنا کروں گا بیرون ملک نہیں جاوں گا کیوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا کوئی کرپشن نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری تحریک، انصاف کی تحریک تھی اور انصاف آئے گا تو ملک ٹھیک ہو گا، میرا جو سارا تجربہ تھا میں نے مغرب کو دیکھا وہاں کیوں لوگ جاتے ہیں نوکریوں کیلئے؟ کیوں کہ وہاں خوشحالی ہے، ان کا انصاف کا نظام میرے حقوق کی حفاظت کرتا ہے، وہاں یہ حرکت نہیں ہو سکتی جو پاکستان میں ہوتی ہے، میں اپنی ٹیم کو بتانا چاہتا ہوں کہ غریب طبقے کو کس طرح ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کیلئے کوئی حفاظت کرنے والا نہیں ہوتا۔

مشہور خبریں۔

ممتاز بھٹو انتقال کر گئے

?️ 19 جولائی 2021سندھ (سچ خبریں) ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو نے ان کے

ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان

?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پولیس نے

اسرائیلی حکام کی اردن کے خلاف تل ابیب کی دھمکیاں

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک 14 نے اپنی رپورٹ میں

 ہمیں روسی اثاثوں کے استعمال پر جلد از جلد معاہدے پر پہنچنا ہوگا: برلن

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر فریڈرک میرٹس نے بدھ کے روز اپنے بیان میں

ایرانی ڈرونز کب روس پہنچے، ہمیں نہیں معلوم:پینٹاگون

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنی پریس

سعودی ولی عہد کے بھائی بھی بھائی کے عتاب کا شکار

?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے

عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے