?️
دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر دبئی ایکسپو 2020 شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سےملاقات بھی کریں گے اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ، وزیر انصاف یو اے ای اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا دورہ کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس دورے میں مکٹلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات،کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ صدر پاکستان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ خیال رہے دبئی ایکسپو 2020 میں 192 ممالک، تنظیمیں، کاروباری ادارے شریک ہیں، دبئی ایکسپو یکم اکتوبر سے شروع ہوئی، جو 31مارچ تک جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی
اگست
امریکی آپریشن سدرن اسپئر؛ طاقت کا مظاہرہ یا جنگ کا پیش خیمہ؟
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکرٹری دفاع کی جانب سے آپریشن سدرن اسپیر کے باضابطہ
نومبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹس، چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرلیا
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی
جولائی
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
بائیڈن کے نائب کی موجودگی میں صہیونی حکومت کی نسل کشی پر تنقید
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: بنیو یارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ نائب صدر کملا
ستمبر
کابل میں بدامنی میں کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں: غلام سرور
?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے
جولائی
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مختلف مقامات پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینی
مئی
اسرائیلی کابینہ کے فیصلے فلسطینی شناخت مٹانے کی کوشش ہیں
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: ریاست فلسطین کے خود مختار اداروں نے منگل کی
فروری