کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان: کورنا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس  سے ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 104 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79   فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19856 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

دوسری جانب عاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا کیسز میں کمی ایس اوپیز پر عملدرآمد کی وجہ سے آئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر جاری رکھیں اور ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے مؤثر اقدامات سے ملک بھر میں کورونا وبا کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد  کرنے پر عوام کے مشکور ہیں تاہم احتیاطی تدابیرجاری رکھنی ہیں۔ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ 16مئی  سے30 سال یا زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ 30 یا زائد عمر کے شہری 1166 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایک اور غزہ تیار

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور

غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور امریکی تسلط کا بحران

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر پر

سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع، منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی

ٹیکسز کے بجاے عوام کو ریلیف دی جائے:وزیر اعظم

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اراکین کی جانب سے مہنگائی پر اظہار نظر کرنے

چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا کہ چین کے

مقبوضہ علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے لدے 10 طیاروں کی لینڈنگ

?️ 24 جون 2024سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ

اسرائیلی فوج کا محمد الضیف کی نئی تصویر شائع کرنے کا دعویٰ

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے