?️
سچ خبریں: یروشلم پوسٹ نے پیر کے روز ایک مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان ایران کے بیلسٹک میزائیلوں کو بہتر بنانے کے تعاون میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ ہوا ہے، جو امریکہ یا اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خدشات کے ساتھ ہی ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کے پاس تقریباً دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائیلوں کا ایک ذخیرہ موجود ہے جو پورے اسرائیل کو اپنی زد میں لے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی بھارے وارہیڈز والے میزائیل بھی ہیں جو ایران کے سب سے زیادہ درست ہتھیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے مزید کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نے اپنی میزائیل کی صلاحیت کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے متعدد شعبوں میں وسیع پیمانے پر کوششیں کی ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔
اسرائیل کے داخلی محاذ کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے میزائیلوں میں شہاب سیریز، بشمول شہاب-3 اور خیبرشکن، شامل ہیں جن کی مار تقریباً 2,000 کلومیٹر ہے۔ ان میزائیلوں کے وارہیڈ کا وزن 700 سے 1,000 کلوگرام تک بتایا گیا ہے۔ فاتح-1 اور فاتح-2 میزائیلوں کو ایرانی ذرائع کے مطابق ہائپرسونک صلاحیتوں کے قریب بیان کیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان میں انتہائی ایروڈائنامک مینورنگ کی صلاحیت ہے، یہاں تک کہ فضاء سے باہر بھی، اور یہ 500 کلوگرم وزنی وارہیڈ اٹھاتے ہیں۔
سجیل سیریز کو ٹھوس ایندھن والے دو مرحلے والے میزائیلوں کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو محفوظ پناہ گاہوں سے فوری طور پر داغنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور 500 سے 1,000 کلوگرم وزنی وارہیڈز لے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، خرمشہر میزائیل کا انتہائی بھاری 1,500 کلوگرم وزنی وارہیڈ ہے اور یہ ایران کے سب سے زیادہ درست میزائیلوں میں شمار ہوتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے
مارچ
میانمار میں ہونے والے قتل عام میں صیہونی حکومت شامل
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فروری 2021 کی فوجی
جنوری
داعش کی وحشیانہ فلمیں بنانے والے کو عمر قید کی سزا
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:داعش کے وحشیانہ کلپس اور ویڈیوز بنانے والے محمد خلیفہ کو
جولائی
کہا گیا زرعی ٹیکس نہ لگایا تو آئی ایم ایف ٹیم نہیں آئیگی، اور ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، مراد شاہ
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
فروری
عبرانی میڈیا: جولانی سعودی عرب میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے ابو محمد گولانی کی ابراہیمی
مئی
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی وحشیانہ گرفتاری
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے 17
فروری
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف
مئی