چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر مملکت کے امور انجام دیں گے

چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرمملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، صادق سنجرانی10اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدرمملکت کے دبئی روانگی کے پیش نظر قائم مقام صدرمملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی 10 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی پیویلین کے دورے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدرعارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے اور دبئی میں کاروباری شخصیات، کمپنیوں کےسی ای اوز سےملاقات کریں گے۔ صدر پاکستان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی ومعاشی تعلقات کو مستحکم و مضبوط کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ملک میں حقیقت میں ٹوئٹر پر پابندی ہے؟

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وزیر اطلاعات

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں

امریکہ کی عراق سے نکلنے کے بجائے مزید پیر جمانے کی کوشش

?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع

ڈیجیٹل دور کے روزگار کا مستقبل: کیا گلوبل ساؤتھ ٹیکنالوجی کا مرکز بنے گا یا صرف افرادی قوت فراہم کرے گا؟

?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں روزگار

غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا

بائیڈن تل ابیب کی شرکت کے بغیر حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں فکرمند

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی این بی سی چینل کے مطابق صدر جو بائیڈن کی

ایران امریکہ کا کیسا طمانچہ مارنے والا ہے؛عطوان کی زبانی

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے ایران اور امریکہ کے

مسجد اقصی کو بچانے کی دعوت

?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:قدس بین الاقوامی فاؤنڈیشن نے صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے