?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے پاک – افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اور دو جولائی 2025 کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک – افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت محسوس کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس کارروائی میں تمام 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، چوکسی اور ہمہ وقت تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ممکنہ سانحے کو بروقت روک دیا۔
آئی ایس پی آر نے باور کرایا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کو بھی یہ ذمہ داری نبھانی چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین کو ’غیر ملکی ایجنٹوں‘ کے ہاتھوں پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن کی سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم سیکییورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، بہادر افواج ملکی حفاظت کیلیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی 30 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے 30 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بہادر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل
اکتوبر
آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے: صدر مملکت
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے
جولائی
یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلباء نے رات بھر احتجاج کیا
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بتایا گیا ہےکہ پنجاب یونیورسٹی ہوسٹلوں میں غیر قانونی
نومبر
’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں‘، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم
مئی
مستونگ: لک پاس کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی
?️ 29 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب
مارچ
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی شرط
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عراقی رکن پارلیمنٹ محمد الدلیمی نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے فلاپ ہو گئی
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے کارکن
فروری
کیا محمد بن سلمان کا بادشاہی کا خواب پورا ہو گا؟
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متزلزل انداز نیز اندرونی
نومبر