سپریم کورٹ نے نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کرپشن کے پیسے سے متعلق رضاکارانہ واپسی اسکیم پر لیا گیا از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد عہدیداران کی دوبارہ بحالی پر از خود نوٹس لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں نیب آرڈیننس میں متعارف کرائی گئی ترامیم کے بعد سیکشن 25 اے کو بھی اب جرم تصور کیا جائے گا اور جو سزا پلی بارگین میں تھی وہی اب رضاکارانہ واپسی میں بھی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد سرکاری عہدہ حاصل کرنے پر 10 سال کے لیے پابندی ہوگی لہٰذا ازخود نوٹس کا مقصد پورا ہو چکا ہے۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ کیس کو نیب آرڈیننس ترامیم کیس کے بعد سنا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب آرڈیننس کی ساری ترامیم کو چیلنج نہیں کیا گیا؟

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سیکشن 25 بی کا ذکر نیب ترامیم کیس میں کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرکاری ملازم پیسے دے کر کلین چٹ لیتا تھا پھر وہی کرتا تھا، قانون میں جو سقم تھا وہ دور کردیا گیا، یہ ترمیم تو اچھی ترمیم ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے ساتھ منسلک کی گئیں دیگر درخواستوں کو علیحدہ سنا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 ستمبر 2016 میں نیب رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم کے حوالے سے قانون پر از خود نوٹس لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

خلیل الحیاء: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے قاہرہ کے اپنے

فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور

چین سے کورونا ‏ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی

کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی

?️ 19 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے

فلسطینی قوم کو ہر قابض حکومت سے مسئلہ ہے:حماس

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

پاکستان کسی ملک کا خوف سامنے رکھ کر اپنی سفارتکاری یا خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دے گا۔حنا ربانی کھر

?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے

امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار

نور مقدم کیس میں ظاہر جعفر کو مجرم قرر دے دیا گیا

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قتل ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے