?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور آئین سے باہر قدم کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آٹھ ماہ کی حکومت میں پہلے ڈالر نہیں مل رہا تھا اور اب سونا بھی نہیں مل رہا کیونکہ لوگ خرید رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن ہم استعفے دینے قومی اسبملی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کے پاس جانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں اور آج اسپیکر نے تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو کل رات آنے کہا اور پھر یہ بھی کہا کہ کل رات انہیں آسٹریلیا جانا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تمام وزیر، اراکین قومی اسمبلی اور اسپیکر بیرونی ممالک دوروں پر جاتے ہیں اور بیرونی دوروں پر جانے کو حکومت کا نام دیا ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے مگر حکومت کو پتا ہی نہیں جبکہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے طالبان نے پارلیمان کی وڈیو بناکر کہا کہ ہم آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات خراب ہوں گے تو اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا اور ہر کسی سے لڑا نہیں جا سکتا اگر آپ کسی پر میزائل اور بم ماریں گے تو اس کا جواب بھی ملے گا اور ہر کوئی تحریک انصاف جیسا شریف نہیں، جن کے پاس اسلحہ ہوگا وہ استعمال کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان پر تحریک انصاف حکومت کی جامع اور کامیاب حکمت عملی تھی اور افغانستان کے طالبان رہنما بھی صرف عمران خان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ عمران خان کے ہاتھ افغان باشندوں کے لہو سے نہیں رنگے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایک بہترین حکومت کو گھر بھیج کر غلطی کی اور اب دوسری غلطی یہ ہو رہی ہے کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر ڈھائی سال کے لیے ٹیکنوکریٹ حکومت لائی جائے، لہٰذا پاکستان کے ساتھ تجربے اور مذاق بند ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل ایسے نہیں کہ کوئی امپورٹڈ ٹیکنوکریٹ آکر حل کرے، اگر امریکا سے کسی ٹیکنوکریٹ کو لاکر یہاں بٹھایا جائے گا اور اس نے کوئی سخت فیصلہ کیا تو عوامی دباؤ سے وہ جوتے چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے کیونکہ آپ نے ملازمت میں توسیع کے لیے ملک کا بھٹا بٹھا دیا، مزید کہا کہ اب تجربوں کے مزید متحمل نہیں ہو سکتے اور ٹیکنوکریٹ حکومت بنانے اور آئین سے باہر جانے کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب
?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل
مئی
افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل
نئی امریکی پابندیوں پر روس کا رد عمل
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں
جولائی
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کو کمپنی نے کیوں برطرف کیا؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے ’اوپن
نومبر
فواد خان پرکشش شخصیت کے مالک اور معاون ہیں، وانی کپور
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی
اپریل
موسمی حالات میں شدت، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی
?️ 18 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) موسمی حالات میں شدت کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی
دسمبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر سیاحوں کا حملہ، میوزیم انتظامیہ نے مجسمہ ہٹادیا
?️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک میوزیم میں سے اس وقت
مارچ