پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں، پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ خود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے قانون میں دیے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، پی ٹی آئی خود صورتِ حال اس طرف لے جا رہی ہے کہ سیاسی شہید بن جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی پارلیمانی پارٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، حکم آیا کہ نہیں لڑیں گے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ بنیں، بانیٔ پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتے، سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، سیاسی جماعت سیاسی طریقے کے بجائے کسی اور طریقے سے چلے تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی سوچ ہے وہ پاکستان میں سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال جیسا ماحول چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی بقا اسی میں ہے جیسا بانیٔ ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا۔

مشہور خبریں۔

ہم کسی کی کالونی بن کر نہیں رہیں گے: وینزویلا کے وزیر تیل

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: دلسی روڈریگز، وائس صدر اور ونزویلا کے وزیر تیل نے ایک

تہران-اسلام آباد؛ امن، خوشحالی اور ترقی کی خدمت میں پڑوس

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ،

اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے

ریاست ہرسال قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

?️ 14 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور

قیدیوں کی رہائی معطل؛ وجہ؟

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے

ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام

?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر

لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے