سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے اسرائیلی جاسوسوں کی سرگرمیوں سے متعلق 120000 فائلوں کے بارے میں معلومات لیک کی ہیں۔
صیہونی حکومت کے این 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ “شارپ بوائز” نامی ہیکر گروپ نے گزشتہ روز صیہونی سائٹس اور مراکز پر کئی سائبر حملے کیے ہیں،صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیکنگ حملے کے دوران سامنے آنے والے سب سے خطرناک واقعات میں سے ایک صیہونی حکومت کے جاسوسوں کی سرگرمیوں سے متعلق 120000 فائلوں کی معلومات ہیں جو اس حکومت کی ہوٹلنگ اور سیاحت سے متعلق مرکزی ویب سائٹ(hotels.co.il) سے حاصل کی گئی ہیں
یاد رہے کہ ان فائلوں میں جاسوس کا نام، سوانح عمری، سفر کا وقت، سفری اخراجات اور جاسوس کے پاس موجود کریڈٹ کارڈ کی معلومات شامل ہیں جو ہیکنگ حملے میں لیک ہوگئی ہیں۔
صیہونی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی جاسوسی سرگرمیوں کے سلسلے میں ان معلومات کے افشا ہونے سے موساد سے وابستہ عناصر کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جسے لے کر صیہونی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہیں،یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونیوں پر سائبر حملوں کی بوچھار ہو رہی ہے اور عصائے موسی نامی ہیکروں کے ایک گروہ نے صیہونی حکام کی نیندیں حرام کر دی ہیں،آئےانہیں اپنے بارے میں چونکا دینے والی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔