?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمائے میں 66 فیصد کمی کے پیش نظر اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے بیرونی قرضوں سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار سات ماہ میں 38 فیصد کی جزوی بہتری آنے تک ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے روک دیے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ای اے ڈی نے منگل کو قرض کے اعداد و شمار کے 2 الگ الگ سیٹ جاری کیے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی آمد 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 66 فیصد کم ہے۔
تاہم، ایک غیر معمولی اقدام لیتے ہوئے گزشتہ ماہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، جو رواں مہینے کے تیسرے ہفتے میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔
دوسرے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مجموعی ترسیلات 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 6 ارب 31 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہیں۔
اس سال کم آمدنی کی وجہ بظاہر بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے بیل آؤٹ حاصل کرنے میں تاخیر تھی۔
غیر ملکی اقتصادی امداد (ایف ای اے) پر ماہانہ رپورٹ میں ای اے ڈی کا کہنا ہے کہ ’جولائی تا جنوری اس کے سالانہ ہدف 19 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مجموعی ایف ای اے 4 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا،
گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6 ارب 31 کروڑ ڈالر کا سالانہ ہدف 17 ارب60 کروڑ ڈالر تھا، تاہم اس میں ستمبر 2024 کے آخری دن آئی ایم ایف کی جانب سے تقسیم کیے گئے تقریباً ایک ارب ڈالر شامل نہیں ہیں، جس کا الگ سے حساب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دیا ہے، اس طرح مجموعی آمدنی 5 ارب 58 کروڑ ڈالر رہی۔
گزشتہ مالی سال آئی ایم ایف نے 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات کی منظوری دیتے ہوئے جولائی کی پہلی ششماہی میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کیے تھے، جس سے پاکستان کو صرف جولائی میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے اعداد و شمار تک پہنچنے میں مدد ملی تھی۔
اس کے مقابلے میں جولائی 2024 میں آمدنی صرف 43کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
جنوری میں ای اے ڈی نے 83 کروڑ ڈالر کی ماہانہ ترسیلات رپورٹ کی، جو پچھلے سال 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔
ای اے ڈی نے کہا کہ پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات میں سے تقریباً 2 ارب 54 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ یا پروگرام قرضوں اور باقی 2 ارب ڈالر سے زائد پروجیکٹ فنانسنگ کے لیے موصول ہوئے۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ای اے ڈی نے منصوبے کی امداد کی مد میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل کیے تھے، جب کہ بقیہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر پروگرام قرضوں کی مد میں حاصل کیے۔
مجموعی طور پر کثیر الجہتی ترسیلات مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 2 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، جو مالی سال 2024 کے 7 ماہ میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جب کہ دوطرفہ ترسیلات گزشتہ سال کے 79 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔
ای اے ڈی کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں غیر ملکی کمرشل قرض دہندگان سے تقریباً 50 کروڑ ڈالر وصول ہوئے، جو کمرشل بینکوں سے معمولی ریکوری کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال کے لیے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کا بجٹ مختص کیا ہے، جس کا آغاز آئی ایم ایف کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے کچھ اچھا دکھائی نہیں دے رہا۔
حکومت نے بین الاقوامی بانڈز میں ایک ارب ڈالر کے اجرا کا بھی ہدف مقرر کیا ہے، رواں مالی سال کے لیے دو طرفہ شراکت داروں چین اور سعودی عرب کی جانب سے 9 ارب ڈالر کی ترسیل کا ایک اور بڑا تخمینہ بھی ابھی تک پورا نہیں ہوا، جو مالی سال کی دوسری ششماہی میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
ان تخمینوں میں سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کا ٹائم ڈپازٹ اور چین کی طرف سے 4 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ بھی شامل ہے، جو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے حصے کے طور پر بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔
علاوہ ازیں، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 1 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھی موصول ہوئیں، گزشتہ سال یہ رقم 59 کروڑ ڈالر تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک مالی سال 2025 کے 7 ماہ میں 1 ارب 49 کروڑ ڈالر کی تقسیم کے ساتھ کثیر الجہتی اداروں کی قیادت کرتا ہے ، جس نے عالمی بینک کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 1 ارب ڈالر سے زائد فراہم کیے۔
جب کہ گزشتہ سال ایشیائی ترقیاتی بینک نے 7 ماہ میں صرف 62 کروڑ ڈالر جاری کیے تھے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد عالمی بینک کا نمبر ہے، جس نے گزشتہ سال کے ایک ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 7 ماہ میں 60 کروڑ ڈالر کی توسیع کی۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 8 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام
مئی
ترکی الفیصل: ایران پر امریکی حملہ نیتن یاہو کے فریب کا نتیجہ تھا
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے اپنے
جون
بیروت میں عاشورا کے جلوس کا منفرد انداز
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
جولائی
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا
?️ 30 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
نومبر
بزدار کی باجوڑ بم دھماکے کی شدید مذمت
?️ 13 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باجوڑ میں ریموٹ
نومبر
نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت کی عدم دلچسپی اور نجکاری میں
جنوری
یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی
نومبر
امریکی فوجی نے کی کولمبیا کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
?️ 14 جنوری 2023کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 10 سالہ
جنوری