?️
سچ خبریں: پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری ہے، پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے اسٹار لنک کو این او سی کا عمل مکمل کر لیا گیا، اگلے مرحلے میں پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔
پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے سے متعلق مرحلہ وار عمل جاری ہے، پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے اسٹار لنک کو این او سی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
ذرائع پی ٹی اے نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اب اگلے مرحلے میں پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا، اسٹار لنک کی طرف سے پی ٹی اے کو لائسنس کی مد میں 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر فیس جمع کرانی ہوگی۔
اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست جمع کراچکا ہے، اسٹار لنک پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور فنانشل پلان جمع کرا چکا ہے، پی ٹی اے اسٹار لنک کے لائسنس سے متعلق اندرونی طور پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔
جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین سمیت تینوں ممبرز لائسنس سے متعلق فیصلہ کریں گے، اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے میں لگ بھگ ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
لائسنس جاری ہونے کے بعد ہی اسٹار لنک ملک بھر میں اپنے آلات کی تنصیب کرسکے گی، اسٹار لنک کو آپریشنل ہونے میں لگ بھگ 6 ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔
واضح رہے کہ 21 مارچ کو وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن جاری ہے، وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام ہے۔


مشہور خبریں۔
آئینی ترمیم کرنے والے نمائندے چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 13 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا
اکتوبر
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
سعودی عرب کا یمن میں امارات کے خلاف جدید ترین اقدام
?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:سعودی عرب نے یمن میں امارات کے خلاف ایک نیا قدم
فروری
کشمیر اور فلسطین کے لوگ حق خودارادیت سے محروم ہیں: منیر اکرم
?️ 21 اکتوبر 2021نیو یارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم
اکتوبر
’صلاح الدین ایوبی‘ کیلئے پاکستانی اداکاروں کے آڈیشن لیے جانے پر ژالے سرحدی نالاں
?️ 26 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک
اکتوبر
امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ پر تنقید
?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس مرفی نے ایران کے
اکتوبر
ٹویٹر سے بھی صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم
?️ 10 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) اب ٹویٹر سے بھی آمدنی ممکن ہوگئی ہے، سماجی رابطے
نومبر
سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا:ڈاکٹر رضا باقر
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آر
مارچ