?️
(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آر ڈی اے جیسے قومی مفاد کے اہم منصوبوں کا کامیاب اجرا، جس میں روشن ایکویٹی ایک جزو ہے اور راست پر بھی کمرشل بینکوں نے بہترین انداز میں کام کیا ہے جس کو اسٹیٹ بینک نے شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ‘مشترکہ کے وائی سی (نو یور کسٹمر یا اپنے صارف کو جانیں) پروجیکٹ’ کے تحت رہائشی سرمایہ کار اپنے بینک کے پورٹل یا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کیپٹل مارکیٹ میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں جس سے ایکویٹی مارکیٹ کی وسیع تر رسائی کے لیے راہ ہموار ہوگی۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آرڈی اے) ہولڈرز کے لیے روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اور منقسم ادائیگی کے لیے ’راست‘ کے کامیاب آپریشنز پر سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے دورے کے دوران ڈاکٹر رضا باقر نے سی ڈی سی کے کردار کو سراہا۔
ڈاکٹر رضا باقر نے تسلیم کیا کہ سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس بات کا آغاز ہے کہ ہمارا نظریہ ملک کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے ہے۔
سی ڈی سی کے سی ای او بدیع الدین اکبر نے کہا کہ مشترکہ کے وائی سی پروجیکٹ کے لیے سی ڈی سی مقامی سرمایہ کاروں کے لیے بینکنگ پورٹلز کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق معلومات کے ذریعہ کے طور پر دوبارہ کام کرے گا۔
سی ڈی سی پہلے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور راست سے متعلق ہزاروں ٹرانزیکشنز پر کام کر رہا ہے۔
دریں اثنا بروکریج ہاؤسز نے کہا کہ مشترکہ کے وائی سی پروجیکٹ ایکویٹی مارکیٹ کی ترقی کے لیے مفید ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے کہا کہ اس سے بروکر اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کافی وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
پاک-کویت انوسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ برائے تحقیق سمیع اللہ طارق نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہت مددگار ہے کیونکہ پاکستانی مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب نئے سرمایہ کار، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں تو اس سے کمپنیوں کو ترقی دینے اور سرمایہ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔


مشہور خبریں۔
سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ بار
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مارچ
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست
پاکستان کی کابل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول کے قریب
مئی
وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج روس کے دورے پر روانہ
فروری
جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند
?️ 21 جون 2026سچ خبریں:خاتم الانبیاء مرکزی بیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جون
اچھی دہشت گردی، بری دہشت گردی؛مغرب کا دوہرا معیار
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر داعش
اکتوبر
انٹرنیٹ پر کڑی پابندیاں، پاکستان تابناک مستقبل سے پیچھے رہ جائے گا، ماہرین
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت سیاسی محاذ آرائی کے دوران انٹرنیٹ
نومبر
ہانیہ عامر کا ایوارڈ شو میں غزہ سے اظہارِ یکجہتی
?️ 13 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف ترین ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب
مئی