?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والے میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مبنی تاریخی ڈرامے ’صلاح الدین ایوبی‘ کیلئے پاکستان سے فنکاروں کے آڈیشن لیے جانے اور ممکنہ طور پر انہیں سلیکٹ نہ کیے جانے پر اداکارہ ژالے سرحدی نے واضح طور پر کسی کا نام لیے بغیر تنقید کردی۔
تاریخی ڈرامے ’صلاح الدین ایوبی‘ کے ڈرامے کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد 23 اکتوبر کو اس کا مختصر ٹیزر سامنے آیا تھا۔
ٹیزر سامنے آنے کے بعد ژالے سرحدی نے ڈرامے کی کاسٹ کے لیے سلیکشن پروسیجر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مبہم انداز میں کسی کا نام لیے بغیر سوال پوچھا ہے کہ پروجیکٹ کے لیے لوگوں کو منتخب کرنے کے بعد ان سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا؟
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ڈرامے کا ٹیزر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سوچ رہی ہوں کہ اس پروجیکٹ کے لیے آڈیشن کیوں لیے گئے تھے جس میں بہت غور و فکر کے بعد لوگوں کو ’سیلکٹ‘ کیا گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ تقریب کے دوران یا واٹس گروپ پر لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ آپ پروجیکٹ کے لیے منتخب ہوچکے ہیں، یہاں تک کہ آڈیشن کے بعد انہیں ’گولڈن ٹکٹ‘ بھی دے دیے گئے تھے لیکن انہیں اس پروجیکٹ شامل نہیں کیا گیا، اس فیصلے کے حوالے سے بھی لوگوں کو وضاحت دی گئی نہ کوئی رابطہ کیا گیا۔
تاریخی ڈراما سیریز پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، جس میں اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی پروڈیوسرز میں شامل ہیں جبکہ صلاح الدین ایوبی کا کردار ترک اداکار اغور غنيش (Uğur Güneş) کررہے ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ کے لیے پاکستان اور ترکیہ میں آڈیشن لیے گئے تھے، دسمبر 2021 میں پاکستان میں لیے گئے آڈیشنز میں 6 ہزار اداکاروں نے حصہ لیا تھا، جس میں سے محض چند اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
تاہم کچھ روز قبل جب عدنان صدیقی نے ڈرامے کا مختصر ٹیزر جاری کیا تو انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا تھا کہ وہ ڈرامے میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، تاہم بتایا تھا کہ وہ کچھ اقساط میں مختصر کردار ادا کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
اسی طرح خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عدنان صدیقی کو بھی معاون کردار کے روپ میں دیکھا جاسکے گا لیکن اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترکیہ میں مذکورہ ڈرامے کو ترک زبان میں نشر کرنے کے بعد اسے پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسے انگریزی اور عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے مختلف اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں کب تک نشر کیا جائے گا اس حوالے سے بھی واضح تصدیق نہیں ہوسکی، عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈرامے کو پہلے ترک ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی ون‘ پر دکھایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کی امریکی فضائیہ کو وارننگ
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے امریکہ کو اپنے جاسوس طیاروں
جولائی
پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید تنقید
?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی
جولائی
مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل میں ایران کے عوام کے مفادات کو مدِنظر رکھا جائے: پیوٹن
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دے کر کہا ہے
جون
غزہ کے زخموں کے سامنے انسانیت کا عظیم نقصان
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں
جولائی
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلسل اختلافات کی وجہ سے؛ بائیڈن اور نیتن یاہو کے
ستمبر
دو سالہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو بُری طرح فرسودہ کر دیا:صہیونی میڈیا
?️ 2 دسمبر 2025 دو سالہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو بُری طرح فرسودہ کر
دسمبر
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا۔
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی
مئی
امریکہ کی جانب سے انخلا کے مکمل ہونے کے اعلان کے بعد کابل ائرپورٹ طالبان کے ہاتھوں میں
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بیس سالہ موجودگی کے بعد
اگست