?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایکس پر فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ جیسا فیچر پیش کیا ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران ایکس پر آڈیو یا ویڈیو کال فیچر کو پیش نہیں کیا گیا تھا، تاہم ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر مئی 2023 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایکس پر ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر کو پیش کیا جائے گا اور اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا ابتدائی ورژن متعارف کروایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کو ایکس کا نام دینے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ پلیٹ فارم کو ایک سُپر ایپ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں پیغام رسانی اور سوشل نیٹ ورکنگ سے لے کر ایک دوسرے کو رقم کی منتقلی تک بہت سے فیچرز پیش کیے جائیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو ایپ کی سیٹنگز میں جاکر ”Enable audio and video calling“ کو سلیکٹ کرکے ٹرن آن کرنا ہوگا۔
اب جسے کال کرنی ہے اس کے DM میں جاکر فون آئکن کو کلک کرنا ہوگا جو آپ کی اسکرین کے اوپر کی طرف دائیں کونے میں موجود ہوگا اور آڈیو یا ویڈیو کال کا انتخاب کر کے کال کر سکتے ہیں۔
ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس فیچر کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم ایکس کی جانب سے لکھا گیا کہ ’کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟‘
تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو کتنے ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے یا پھر اسے پریمیم صارفین کے علاوہ عام صارفین بھی استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔
تاہم پاکستان میں ابھی یہ فیچر متعارف نہیں ہوا ہے۔
دی ورج کے مطابق گزشتہ ماہ ہیش ٹیگ کے موجد اور اوپن سورس ایڈووکیٹ کرس میسینا نے لکھا تھا کہ یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پریمیم سبسکرپشن کے لیے سائن اپ کرنا ہوگا۔
البتہ ایکس نے فوری طور پر اس تبصرے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کی جانب سے ابھی یہ واضح کرنا باقی ہے کہ یہ فیچر کون سے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں ایلون مسک نے مختصر سی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بیک وقت ایپلی کیشن سمیت ویب ورژن پر بھی مذکورہ فیچر کو پیش کیا جائے گا، یعنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین سمیت لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد بھی وڈیو اور آڈیو کالز کر سکیں گے۔
تاہم موبائل کے علاوہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین کو مذکورہ فیچر استعمال کرنے کے لیے ہیڈ فون سمیت دیگر آلات کی ضرورت پڑے گی۔
ایلون مسک نے یہ تصدیق بھی کی تھی کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر کے لیے موبائل نمبر کی ضرورت نہیں پڑے گی، یعنی مذکورہ فیچر بالکل فیس بک میسنجر کے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر کی طرح کام کرے گا۔
مذکورہ فیچر کے علاوہ مستقبل میں ٹوئٹر پر پیمنٹ فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ٹوئٹر پر پیمنٹ فیچر کب تک پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یمن نے سعودی عرب کی فوجی طاقت کو کیسے کھوکھلا ثابت کیا؟
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:مغربی ویب سائٹ اوربکس آبزرور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
اگست
صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے
اگست
فلسطینی مجاہدین تحریک کے بانی اور سیکرٹری جنرل کی شہادت
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان میں اپنے بانی اور
جون
نیوجرسی میں امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج تشدد میں تبدیل، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ہونے والے
مئی
بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے
?️ 4 فروری 2021بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اسلام آباد(سچ
فروری
صہیونی فوج میں خودکشیوں کی لہر؛ ماہرین کا انتباہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
مئی
سندھ: حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو
مئی
کیا امریکی اور برطانوی جہاز باب المندب سے گذر سکتے ہیں؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ
جنوری