?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 66 مریض انتقال کرگئے اور 3974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید 66افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 24ہزار639ہوگئیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے57ہزار460ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3974 کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، مذکورہ دورانیے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.91 فیصد رہی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی۔ جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکورونا کیسز میں کمی یا اضافے کی صورتحال دو ہفتوں میں واضح ہوگی، اسلام آباد میں کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھ گئے ، جب کہ کراچی میں کیسز کی شرح میں بہتری آئی ہے ، کورونا کی چوتھی لہر پر گہری نظر ہے, بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر رضامند
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔ عظمی بخاری
?️ 6 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے
جولائی
اسرائیل ایرانی میزائلوں کے ملبے تلے / ہلاکتوں کی چونکا دینے والی تعداد
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں
جون
رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ
مئی
ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی
اکتوبر
یمنی عوام کا تین ہزار روزہ مقابلہ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے جارحین کے
جون
ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی
دسمبر
دمشق کے زینبیہ علاقے میں شیعیان کے خلاف فرقہ وارانہ تحریک کا آغاز
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ (سیدہ زینب) میں
نومبر