تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں بلکہ جنوری کے آخر میں ہوں گی یہ فیصلہ این سی اوسی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا تاہم برفباری والےعلاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں صوبوں سے سفارشات لی گئیں۔ذرایع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کی سفارشات پربحث کی گئی، جس کے بعد موسم سرماکی تعطیلات پر این سی او سی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبرمیں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

ذرائع این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا تاہم برفباری والےعلاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے ہیں، تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔خیال رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کو بھی صیہونی درندگی ناگوار

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز

شہباز گل ضمانت پر رہا

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں

پہلی محبت میں دھوکا ملنے پر ایک سال تک روتا رہا، ہمایوں سعید

?️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا

بائیڈن ٹرمپ جیسے استقبال کی امید میں نہ رہیں : سعودی عہدہ دار

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک اعلی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ

مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے زائد

?️ 25 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے

فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر

سعودی عرب کی امریکہ سے 48 جنگی طیارے ایف-35 خریدنے کی درخواست

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 ایف-35 جنگی

سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

?️ 27 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے