ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

?️

کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے کا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں امریکی ڈالر میں ایک روپے 94 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 220 کا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 22 ستمبر سے اب تک 19 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید 2 روپے سستا ہو ا تھا جب کہ اوپن کرنسی میں ڈالر کی قدر میں 3.50 روپے کی کمی واقع ہوئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی ورپیہ مزید تگڑا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر223.94 روپے سے گھٹ کر 221.94 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 226.50 روپے سے گر کر223 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 224.20 روپے سے گھٹ کر220.24 روپے ہو گئی ،5.60 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 258.60 روپے سے گر کر253 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر106 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.59 ارب ڈالرہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق 30ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.89ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.68ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 106ملین ڈالر کمی ہوئی۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: چند روز قبل رشی سنک نے اس ملک میں ہونے والے

صیہونی لبنان میں جنگ بندی کے لیے کیوں تیار ہوئے؟عطوان کی زبانی

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:علاقائی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنی حالیہ تحریر

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے، 18 ویں ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 22 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما و

یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان

فلسطینی مجاہدین تحریک کے بانی اور سیکرٹری جنرل کی شہادت

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان میں اپنے بانی اور

حنظلہ کا امریکہ میں وسیع سائبر حملے کرنے کا اعلان

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:ہیکر گروپ حنظلہ نے امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر پر مزید سائبر

آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائیں گے۔ محمود اچکزئی

?️ 2 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی: سوشل میڈیا تبصروں پر بشریٰ انصاری برس پڑیں

?️ 21 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے