افریقہ میں طاقت کی جنگ

صہیونی

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے بعد سعودی عرب اور مصر نے صومالیہ کے حق میں فوجی و سلامتی اقدامات تیز کر دیے ہیں، جس سے افریقہ کے سینگ میں نئی طاقت کی کشمکش شدت اختیار کر گئی ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار  اسرائیل ہیوم نے صومالیہ میں تل ابیب کی غیر قانونی پیش قدمی کے مقابلے میں سعودی عرب اور مصر کے اقدامات کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صومالیہ کے صدر کی اسرائیلی مداخلت پر شدید تنقید؛ پورے افریقہ کے لیے خطرہ قرار

صیہونی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے صومالیہ کے ساتھ ایک فوجی و سلامتی معاہدہ طے کیا ہے، جو اسرائیل کی جانب سے علیحدگی پسند خطے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے براہِ راست ردِعمل میں سامنے آیا ہے۔

اس رپورٹ میں، جو افریقہ کے سینگ میں طاقت کی جنگ بھڑک اٹھی؛ مصر اور سعودی عرب کا اسرائیل کو جواب کے عنوان سے شائع ہوئی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قاہرہ بھی ریاض کی طرح صہیونی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کا سخت مخالف ہے اور اس نے اسرائیلی تحرکات کے جواب میں صومالیہ میں دوبارہ اپنی فوج تعینات کر دی ہے، جس کی تعداد مبینہ طور پر دس ہزار مصری فوجیوں تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب صومالی لینڈ کے حوالے سے صہیونی اقدام کی شدید مخالفت کر رہا ہے، اور اس کے بعد کئی دیگر عرب و اسلامی ممالک بھی صومالیہ کی تقسیم کے خلاف موقف اختیار کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:صومالی: اسرائیل کی ہارن آف افریقہ میں آبی گزرگاہوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش

اس سے قبل بھی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے انتباہی پیغامات بھیجتے ہوئے صومالیہ کی سلامتی اور بحیرۂ احمر کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک

ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ

سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب ڈالر کی کمی

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب

ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:   اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ

حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے

جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے

یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ

پاکستان نے کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا

?️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے