?️
سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں دو سال سے زائد جنگ کے باوجود حماس کی عملیاتی طاقت برقرار ہے اور مزاحمتی سرنگیں بدستور ایک بڑا اسٹریٹجک چیلنج ہیں۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی قوتیں اب بھی اعلیٰ عملیاتی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق، عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، رپورٹ دی ہے کہ حماس نے اپنی اعلیٰ درجے کی عملیاتی صلاحیت بدستور محفوظ رکھی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے جنگجو حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ کے خصوصی دستوں کی طرز پر کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
صہیونی فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ دو سال سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود اسرائیلی فوج اب تک غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی زیرِزمین سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہ مسئلہ ایک اسٹریٹجک رکاوٹ کی صورت اختیار کر چکا ہے جسے حل کرنے کے لیے مزید طویل وقت درکار ہوگا۔
مزید پڑھیں: اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟
اس کے باوجود کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو چکا ہے، قابض اسرائیلی فوج بدستور روزانہ کی بنیاد پر غزہ کی پٹی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں
مئی
مقبوضہ فلسطین میں مشتبہ دھماکہ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فوج، انٹرنل سیکیورٹی سروس شاباک اور اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطینی
مارچ
صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی
ستمبر
پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق
?️ 6 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
جولائی
ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ
?️ 24 اگست 2025ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس
اگست
سینیٹ انتخابات میں صرف 3 روز باقی، جوڑ توڑ میں آئی تیزی
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے
فروری
مسجد الاقصی کی توہین اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت جاری
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے
اپریل
یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے
فروری