?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا کہ پی پی 206 خانیوال کا الیکشن صرف ایک صوبائی حلقے کا الیکشن نہیں ہے، بلکہ اس الیکشن سے ایک چیز تو ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کسی بھی جگہ پر کسی بھی طرح اتفاق نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تیز ترین اننگز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ارکان اور وفاقی کابینہ کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جیسے آپ کہہ رہے ہیں ہم اسی طرح عوام کو ریلیف دینے کو تیار ہیں۔
لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ ریلیف دینے کے باوجود عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا۔ جبکہ پروگرام میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل نے بھی اپوزیشن کے ایک پیج پر نہ ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ چھ ماہ قبل سندھ میں جو بلدیاتی سیٹ اپ تھا۔
اسی قانون کے تحت ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے چار سال مدت پوری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ایک پیج پر نہیں ہے۔ انہوں نے جو آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی اس میں جماعت اسلامی آئی نہیں اور پی ایس پی کو بلایا ہی نہیں گیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی کافی اختلافات موجود ہیں۔ جبکہ مرکز اور پنجاب میں تبدیلی کے لیے مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پیشکش بھی ٹُھکرائی تھی۔
مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن ان کے جال میں نہیں آئے گی۔


مشہور خبریں۔
اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب
دسمبر
اردن کا فضائی دفاع فعال، بحرین میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں: اردن کے ٹیلی ویژن نے ملک کی مسلح افواج کے حوالے
جولائی
امریکہ نے روسی نائب وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا
?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ نے روسی نائب وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کے اجلاس
مئی
قومی اسمبلی اجلاس: عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات
نومبر
امریکا کو اندازہ ہوتا کہ جنگ 2 ہفتے بھی چلے گی تو وہ حملہ نہیں کرتا۔ خورشید شاہ
?️ 23 مارچ 2026سکھر (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ
مارچ
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اردن کے فرمانروا اور اردن کی مسلح افواج کے
نومبر
اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے
اگست
بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ
جون