امریکا کو اندازہ ہوتا کہ جنگ 2 ہفتے بھی چلے گی تو وہ حملہ نہیں کرتا۔ خورشید شاہ

?️

سکھر (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکا کو اندازہ ہوتا کہ جنگ 2 ہفتے بھی چلے گی تو وہ حملہ نہیں کرتا۔

سکھر میں عید ملن پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ یہ جنگ ایران امریکا کی معاشی جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے، دنیا میں معاشی مشکلات شروع ہوچکی ہیں، سارے ملک امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتے تھے، وہ اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ان مسلم ممالک پر بمباری ہو رہی ہے جہاں امریکی اڈے ہیں، جنگ جتنا طویل چلے گی اتنے برے اثرات پڑیں گے، ہمیں ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے، جن ممالک سے امریکی اڈے استعمال نہیں ہو رہے وہاں ایران کو حملے نہیں کرنے چاہئیں، ایران کا بہت نقصان ہوا ہے مگر وہ بھرپور طاقت کے ساتھ کھڑا ہے۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ سے پاکستان کے لیے بڑی مشکلات سامنے آسکتی ہیں، جنگ روکنے کے لیے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، کوئی شک نہیں کہ افغانستان اسرائیل اور بھارت کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے۔ افغانستان نے ہماری مہمان نوازی کا بدلہ اس طرح دیا، یہ افسوسناک عمل ہے، کوئی مسلم ملک اس طرح نہیں کرسکتا جو افغانستان کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ جھوٹا ہے: بائیڈن

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان ہیلن سے نمٹنے کے

وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے کیا اہم کام

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر

کرگل : آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی مذموم مہم کیخلاف احتجاجی ریلی

?️ 30 جولائی 2025کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے

امریکہ کا اپنے شہریوں کو دنیا میں کہیں بھی سفر کرنے پر انتباہ

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی

سعودی عرب دنیا میں ظلم کی علامت بن چکا ہے:نیویارک ٹائمز

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی

وزارت ہاؤسنگ نے کام کیا ہوتا تو آج ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن نہ بنے ہوتے، ریاض پیرزادہ

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں وفاقی

مشرقی شام میں امریکی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرنے والی

اسرائیلی فوج کے 3 سال میں 100,000 حملے

?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے