کرگل : آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی مذموم مہم کیخلاف احتجاجی ریلی

?️

کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے کرگل میں بھارتی میڈیا کی اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے مذموم مہم کے خلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ( آئی کے ایم ٹی)کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوئی اور امام خمینی چوک سے ہوتی ہوئی لال چوک کرگل پر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نعرے لگائے ۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

حاجی اصغر کربلائی اور سید علی موسوی سمیت دیگر مقررین نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے ہتک آمیز مواد پھیلانے پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم اسلامی اتحاد اور قیادت کو کمزور کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلام دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

دریں اثنا کشمیری عالم دین مولانا وسیم رضا قمی نے بھی قم ایران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت ی ذرائع ابلاغ کی طرف سے نشر کیے جانے والے گستاخانہ مواد کی مذمت کی۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیزیوں کے باوجود متحد رہیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔

مشہور خبریں۔

ہم نہایت خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:ایسے میں جب حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں

امریکہ کے پاس ایران جنگ سے نکلنے کا کوئی اچھا راستہ نہیں، ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے:عالمی میڈیا

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی

اسرائیل نے لبنان پر حملے کیوں تیز کیے؟

?️ 21 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فضائی حملوں میں جنوبی اور مشرقی لبنان کے شہر صیدا

‏پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا

ایران امریکہ معاہدے پر امریکی کانگریس کا ردعمل

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان ابتدائی معاہدے کے اعلان کے بعد

جولانی روسی فوج کو شام کی سرحدوں پر تعینات کرنے کی کوشش کر رہا ہے:نیتن یاہو

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ شام

حزب اللہ کی سیاسی اور سماجی پابندیوں کا خاتمہ

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے لبنان کے ساتھ کشیدگی

امریکہ-چین معاشی جنگ اور پاکستان کی حکمت عملی

?️ 19 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی و معاشی حالات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے