نیتن یاہو فلسطینی پاسپورٹس پر موجود ریاست فلسطین کی مہر سے پریشان

فلسطینی

?️

یروشلم: اسرائیلی اخبار یدیعوت اخرونوت نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے پاسپورٹس پر لگائی جانے والی ریاست فلسطین کی مہر کو امن کونسل کی عبارت سے تبدیل کرنے کے متبادل پر غور کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
سیاسی ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو اس کوشش میں ہیں کہ فلسطینی قومی اتھارٹی کی اس سرکاری مہر، جس پر ریاست فلسطین تحریر ہے، کی جگہ ایک نئی مہر لگائی جائے جس پراصطلاحی امن کونس درج ہو۔
حالیہ اسرائیلی جنگ کابینہ کی میٹنگ کے دوران، شاباک (اسرائیلی سلامتی ایجنسی) کے سربراہ ڈیوڈ زینی نے اعتراف کیا کہ رفح بارڈر کراسنگ سے گزرنے والے فلسطینیوں کے پاسپورٹس پر اب بھی ریاست فلسطین کی مہر لگائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر نیتن یاہو نے واضح کیا کہ تل اویو فلسطینی قومی اتھارٹی کے کسی بھی سرکاری نشان یا علامت کو استعمال کرنے سے گریز کرتا ہے اور یہ اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ پٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی حصہ لے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب فلسطینی قومی اتھارٹی اپنی مکمل سلامتی اور سیاسی تعاون کی پالیسی کے ذریعے مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے ایک اہم اتحادی کے طور پر ابھری ہے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کا مشن سعودی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے: صنعا

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : صنعا میں اسیران کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے اس بات

صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت

صہیونی قیدیوں کا غصہ اور فریاد

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ

جاپان اور برطانیہ کی یوکرین کو ایک ارب ڈالر کی امداد

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کو ملنے والی فوجی اور مالی امداد کے

ضلع سانبہ میں رات کا کرفیو نافذ، مالکان کوکرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

?️ 9 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال

60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم  کا آغاز

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں  60 سال سے

غزہ میں 80 فیصد فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے محروم

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت سماجی ترقی کے نائب وزیر نے انکشاف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے