تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا کی الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے۔

فیصل واڈا نے جنوری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست میں الیکشن کمیشن، قادر مندوخیل سمیت 5 افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔

‏عدالت عظمیٰ میں فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار حاصل ہے، الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے حکم کو کالعدم قرار دیں بھی تو حقائق تو وہی رہیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کیس میں حقائق کا درست جائزہ لیا ہے، وکیل نثار کھوڑو نے مؤقف اپنایا کہ ‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں واضح کہا کہ فیصل واڈا نے دہری شہریت تسلیم کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ‏کیس میں سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نااہلی کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں، ‏کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، موجودہ کیس کو محتاط ہو کر تفصیل سے سنیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ رواں سال 9 فروری کو الیکشن کمیشن نے سال 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واڈا کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ف) کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جبکہ انہیں بطور رکن قومی اسمبلی حاصل کی گئی تنخواہ اور مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ای سی پی نے فیصل واڈا کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا تھا جبکہ ان کی جانب سے بحیثیت رکن قومی اسمبلی، سینیٹ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹ کو بھی ‘غلط’ قرار دیا گیا تھا۔

فیصل واڈا نااہلی کیس 22 ماہ سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، مذکورہ کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی کیس پر سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فیصل واڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا تھا کہ فیصل واڈا کی نااہلی برقرار رہے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ فیصل واڈا کی دہری شہریت سے متعلق متفرق فورمز پر درخواستیں دی گئی، فیصل واڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی بیان حلفی جمع کرایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ فیصل واڈا نے دہری شہریت سے متعلق عدالت میں حیلے بہانوں سے التوا لیا اور نااہلی کے فیصلے سے قبل ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا، ان کا اپنا کنڈکٹ ہی موجودہ نتائج کا باعث بنا۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف

?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے

آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھل سکتا ہے:فواد چوہدری

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

?️ 24 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں)  لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل

صیہونیوں کا مجرمانہ ریکارڈ

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قیام کو سات دہائیوں سے زیادہ کا

شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے

بائیڈن نے اس بار اپنے کوٹ پر پرندے کو سبوتاژ کرنے کے بعد طنز کیا

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے سائبر اسپیس صارفین، میڈیا اور

ترک پبلیکیشنز کا دعویٰ: دمشق انقرہ کی حمایت سے شامی کردوں کے خلاف آپریشن کے لیے تیار ہے

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: "ترکی” پبلیکیشن نے مظلوم عبدی اور احمد الشعرا کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے