60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم  کا آغاز

پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں  60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کی اجازت دے دی ہے،اس دوران وفاقی حکومت نے  80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کو ترجیح دی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق سائنو فارم ویکسین60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان  کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر 104 سینٹرز فعال ہیں، ایکسپو سینٹر میں کل 20 ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں،صوبہ بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کرائیں، کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، اسپتالوں میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح میں 80 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، 4 ہزار سے زیادہ بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹریشن کروائی، بزرگ شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔محکمہ صحت کے مطابق ویکسین لگانے کے بعد بزرگ شہریوں کو 30 منٹ کیلئے مراکز میں رکھا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مجموعی طور پر56 ہزار ویکسین ملی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی

چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری کو ہوگا

?️ 19 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید

دنیا بھر میں دہشت اور لوٹ مار مچانے والے امریکا کی افغانستان میں ذلت آمیز شکست

?️ 27 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا جو دنیا بھر میں دہشت، وحشت اور لوٹ مار

یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرے: اسپین

?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے صیونی حکومت کے غیر

سہیل آفریدی صوبے کے معاملات دیکھے، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔ عطا تارڑ

?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

?️ 11 ستمبر 2025امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی

صمود فلوٹیلا کے تونسی ناخدا اسرائیل میں ہونے والے تشدد کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 8 اکتوبر 2025صمود فلوٹیلا کے تونسی ناخدا اسرائیل میں ہونے والے تشدد کے بارے

حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے