?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو رہا ہے خدشہ ہے لاکھوں افغان بچے اور بڑے بھوک اور سردی سے مر جائیں گے دنیا کو فوری مداخلت کرنا ہوگی ہم اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں لیکن پاکستان تنہا یہ ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہاکہ95 فیصد شہریوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں پورا خطہ سردی کی لپیٹ میں آ رہا ہے بارشیں نہ ہونے سے قحط کی صورت حال ہے انہوں نے کہا کہ دنیا نے فوری توجہ نہ دی تو خدشہ ہے لاکھوں افغان بچے اور بڑے بھوک اور سردی سے مر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں لیکن پاکستان تنہا یہ ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا دنیا کو فوری مداخلت کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہاکہ اس اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کی صورتحال ہو گا دنیا کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ اگر افغانستان کی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو افغانستان میں ابھرتا ہوا انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاشی انہدام واضح دکھائی دے رہا ہے اس بحران سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ متاثر ہو گا اگر افغانستان کی صورتحال پر توجہ نہ دی گئی تو وہاں جنم لینے والے بحران سے اس خطے کے ممالک سمیت یورپ بھی متاثر ہو گا. انہوں نے کہاکہ آج اقوام متحدہ،ورلڈ بینک،آئی ایم ایف، ہماری بات دہرارہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر افغانستان پر لگی پابندیوں پر نظرثانی نہ کی گئی اور افغانوں کو فی الفور امداد بہم نہ پہنچائی گئی تو بہت بڑا بحران سامنے آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو 2022 کے وسط تک 97 فیصد افغان سطح غربت سے نیچے ہوں گے مناسب ہوگا افغان اتھارٹیز کا نقطہ نظر بھی سامنے رکھا جائے افغانستان میں انسانی بحران کے پاکستان پر سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوں گے 40لاکھ افغان مہاجرین کی آج بھی خدمت کررہے ہیں مزید افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کی استطاعت نہیں۔.
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال خراب ہونے سے، دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع مل جائے گا دہشت گردی کے خلاف کی گءکاوشیں ملیا میٹ ہو جائیں گی دہشت گردی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے دنیا کو اب توجہ دینی ہوگی پاکستان پہلے بھی کہتا رہا کہ افغانستان میں مسلط کی گئی حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے سیاسی سمجھوتے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی
مارچ
مغربی کنارے میں نیتن یاہو کے خلاف مزاحمت کا تھپڑ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور علاقائی اخبار رای
جنوری
چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے
جولائی
فواد خان پرکشش شخصیت کے مالک اور معاون ہیں، وانی کپور
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ میں پاکستانی
اپریل
عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں میری دعا ہے فیصلہ میرٹ پر ہو،زرتاج گل
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا
مئی
ملکی انتخابات کی نگرانی کے لیے روسی مبصرین کو لبنان روانہ
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: بیروت میں روسی سفارت خانے نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کی جانب
نومبر
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف
اکتوبر