لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہو پائے گا، بہادرقوم کی حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی گئی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، قوم،سیکیورٹی اداروں نے امن کےلئے لازوال قربانیاں دیں، بزدل دشمن بہادرقوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال پراپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت کی اور باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی اسکیموں پرپیشرفت سمیت سیاسی صورتحال پرگفتگو کی۔اپوزیشن کے حوالے سے عثمان بزدار نے کہا خدمت کےسفرکےسامنےانتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، افراتفری کی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سےدیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ، حقیقی ترقی کاسفرتیزی سے جاری و ساری رہےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی روکنےکی کوشش کرنے والےپہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ماضی میں دانستہ طورپربعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی تھی لیکن خودٹوٹ پھوٹ چکی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا عوام کی حمایت سے افراتفری پھیلانےکےعزائم ناکام بنائے، عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، اپوزیشن نےحساس معاملات پربھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔
مشہور خبریں۔
براہِ راست اور بالواسطہ مذاکرات میں فرق؛ ایران کے ساتھ ٹرمپ کے دو ممکنہ منظرنامے
اپریل
امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے:امریکی دانشور
نومبر
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
اپریل
بائیڈن کا ایک سالہ جائزہ، سب سے کنارہ کشی اختیار کرکے کورونا پر حملہ کریں
جنوری
شامی حملے میں مزید 11 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں:سینٹکام
اپریل
کتنے فیصد صیہونی عوام نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں؟
مارچ
بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟
جون
صنعاء میں یمنی مسلح فوج کی بڑی فوجی پریڈ
ستمبر