مراکش کی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

مراکش

?️

سچ خبریں:مغرب (مراکش) میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شرکاء نے غزہ کی پٹی پر صیہونی ریاست کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور علاقے میں انسانی امداد کے فوری داخلے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق، سیکڑوں مراکشی شہریوں نے غیر سرکاری تنظیم ایکشن گروپ فار فلسطین کی کال پر اس ریلی میں شرکت کی۔ مغرب کی پارلیمنٹ کے سامنے منعقد ہونے والے اس اجتماع میں موجود افراد نے فلسطینی مزاحمت کے حق میں نعرے بازی کی۔
یہ مظاہرہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمےغزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، غزہ کے عوام تک امداد کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر نو میں رکاوٹیں دور کرنے اور "قیدیوں کی رہائی کے نعروں کے ساتھ منعقد ہوا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مراکش کے عرب اور اسلامی امت کے اتحاد کے ساتھ ہیں، اسرائیلی ریاست کی جارحیت کے خلاف جیسے نعرے درج تختے اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے زندہ باد مزاحمت، زندہ باد فلسطین اور امت فلسطین کی آزادی چاہتی ہے کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ 10 اکتوبر 2025 سے جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے باوجود، اسرائیلی ریاست معاہدے کے تحت غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔ اس علاقے میں تقریباً 2.4 ملین فلسطینی آباد ہیں، جن میں 1.5 ملین بے گھر افراد شامل ہیں، جو انتہائی نازک حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
اس دوران، اسرائیلی ریاست کی فوج روزانہ کی بنیاد پر غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ان حملوں میں اب تک تقریباً 600 فلسطینی شہید اور 1578 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
امریکہ کی حمایت یافتہ اسرائیلی قبضہ ریاست نے 8 اکتوبر 2023 کو غزہ میں ایک وسیع پیمانے پر جنگ شروع کی تھی، جو دو سال تک جاری رہی۔ اس جنگ میں 72 ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً 171 ہزار زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ اس دوران علاقے کے تقریباً 90 فیصد شہری ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

PKK کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت ہمارا بنیادی مسئلہ ہے: اردوغان

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان  نے جمعہ کی شام برطانوی

عراق میں امریکی قبضے کے جرائم کے اعدادوشمار کو دستاویزی شکل دی گئی

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی

?️ 17 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا

کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ  کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ

?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک

وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد شیئر کردی

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان

کے پی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلی پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔ امیر مقام

?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ

غزہ میں جنگ بندی نہیں، نسل کشی جاری ہے:اقوامِ متحدہ

?️ 31 جنوری 2026غزہ میں جنگ بندی نہیں، نسل کشی جاری ہے:اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ

شہباز گل نے وزیر اعظم سے متعلق جسٹس وجیہ کے بیان کو مسترد کر دیا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے