افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی،شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے امن اور ترقی کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے اور اس وقت افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تنظیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے اس تنظیم کے مقاصد کو ایک خاندان کی طرح فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد بھی پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے پاکستان افغانستان کا پڑوسی ملک ہے اور افغانستان میں امن دراصل پاکستان میں امن کا ضامن ہے، افغانستان میں امن ہو گا تو خطے کے دیگر ممالک بھی امن سے رہ سکیں گے اور ترقی کریں گے، اگر ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں تو ہمیں افغانستان کے عوام کی بہتری کے لیے وہاں تعلیم، صحت، کاروبار، زراعت سمیت تمام شعبوں میں ہونے والے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے.

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر اس وقت ہم نے افغانستان کو نظرانداز کیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، ہمارے رائے میں افغانستان میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے افغانستان کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کے علاوہ عالمی برادری کو پائیدار افغان معیشت کے لیے بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ سب کو حکومت کا حسہ بناتے ہوئے تمام شہریوں اور معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی چین کو دھمکی

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار

سینیٹ میں اسرائیلی مظالم کی پیروی کے لیے ڈیموکریٹس کی نئی تجویز

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ

مشرق وسطیٰ کی جنگ سے سوڈان کے صحت اور انسانی بحران میں اضافہ

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کی جنگ نے سوڈان میں صحت اور انسانی

کینیڈا میں نیٹو کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق کینیڈا کے شہر

دنیا تیسرے ایٹمی دور کی دہلیز پر

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ٹونی راڈاکن نے تیسرے ایٹمی دور

وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم

کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ

بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونیوں کی موجودگی

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن نے سکیورٹی تحفظ کے معاہدے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے