?️
سچ خبریں:یروشلم میں قابض صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکے کی وجوہات کو لے سخت پریشانی اور حیرت میں ڈوے ہوئے ہیں۔
عکا نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکے کی وجوہات کے سلسلہ میں صیہونی سکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ النقب کے جنوبی حصے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اسدود ، قدس ،جفعات اور زائف سمیت متعدد شہروں کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد نےکئی دھماکوں کی آواز سنی، اسرائیل کے چینل 13 کے نمائندے الموگ بوکر نے بتایا کہ ڈیمونا کے نواحی علاقے ابو قرینات ، جہاں سائرن کی آواز سنائی دی، کے رہائشیوں نے بتایا کہ زوردار دھماکے سے ان کے مکان لرز اٹھے اور اسی وقت سائرن بجنے لگا۔
ادھر اسرائیلی اخبار معاریو کے نامہ نگار تألیف رام نے بتایا کہ ابھی تک ایسی کوئی اطلاع شائع نہیں ہوئی ہے کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیا گیا تھا، اسی دوران ، عبرانی زبان کی ویب سائٹ 0404 نے اطلاع دی کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ شام سے ایک میزائل فائر کیا گیا تھا جوالنقب کے مشرق میں کھلے علاقوں میں لگا۔
جبکہ اسرائیلی صحافی یا ہلر نے بھی ٹویٹ کیا کہ جب شام میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام میں متعدد حملے کیے ہیں تو اس کے بعد صبح تقریبا 1: 45 بجے ، ڈیمونا میں ایک سائرن کی آواز آئی اس کے بعد وسطی اسرائیل میں متعدد دھماکے ہوئے ،تاہم اسرائیلی سکیورٹی خدمات جلد ہی ایک غیر معمولی واقعے کی وضاحت کرنے والا بیان جاری کریں گی۔
واضح رہے کہ اگر اسرائیلی ذرائع سے موصولہ خبریں درست ہیں تو کچھ غیر معمولی واقع ہوا ہے کیونکہ ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب گاؤں ابو قرینات کے قریب ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اور اس پاور پلانٹ کے قریب پیٹریاٹ سسٹم کو چالو کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب
?️ 15 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جنوری
اسرائیل حماس کے خلاف جنگ جیت نہیں سکتا: لاپیڈ
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: یائر لاپیڈ، صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر، نے بنجمن نیتن یاہو
اپریل
نگران سیٹ اپ کا حصہ رہنے والوں کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار بننا غیرآئینی ہے، پی ٹی آئی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے 2 اپریل کو ہونے والے
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
مودی حکومت نے ایران سے تیل کی خریداری محدود کر کے ملک کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا ہے
?️ 16 فروری 2026مودی حکومت نے ایران سے تیل کی خریداری محدود کر کے ملک
فروری
عدلیہ تضحیک کیس: اسد طور مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
مارچ
اسرائیلی تجزیہ کار: نتنیاہو نے ایران کے خلاف جنگ اپنی سیاسی بقا کے لیے شروع کی
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے بنیامین نتنیاہو پر شدید تنقید
اپریل
جولانی حکومت کا شامی عوام پر ظلم؛ خوف اور غربت میں زندگی گزار رہے ہیں لوگ
?️ 23 جولائی 2025جولانی حکومت کا شامی ساحلی عوام پر ظلم؛ خوف اور غربت میں
جولائی