🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)بیرون ملک سے آنے والے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد ائیرپورٹ ایک انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے۔ سراغ رساں کتے ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے اور آج سے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ جعلی کورونا رپورٹس سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے اور سراغ رساں کتے ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے۔
پاک فوج ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی، سراغ رساں کتے12مئی سےتعینات ہوں گے، اسلام آبادایئرپورٹ انتظامیہ نےاےسی سی ٹیم کوداخلےکی اجازت دے دی ہے۔وزارت صحت کی 4رکنی ٹیم اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ہوگی، وزارت صحت کی ٹیم مشتبہ مسافرسےکورونا ٹیسٹ کیلئےنمونہ لےگی۔ ایئرپورٹ پروزارت صحت کی ٹیم دوشفٹوں میں تعینات رہےگی۔
مختلف ممالک میں کتوں کوکورونامریضوں کی نشاندہی کی تربیت دی گئی ہے۔مختلف ممالک میں ایئرپورٹ پرتربیت یافتہ کتوں سےمددلی جارہی ہے۔دوسری جانب جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سول ایو ی ایشن کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا ایسے مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔سی اے اے کے مطابق ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی اور رپورٹ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں۔سی اےاے نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائینز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، سول ایوی ایشن کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز،اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔
مشہور خبریں۔
ہر 10 منٹ میں غزہ میں ایک بچہ صہیونی جرائم کا شکار
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس
نومبر
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
یمن نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا
دسمبر
یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو
جون
صیہونی فوج کی لبنان میں دراندازی کے بارے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا بیان
🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے کہا ہے
اکتوبر
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے لیے جرمن حمایت کا اعلان
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے منگل کو اعلان کیا کہ
مئی