ایئرپورٹ پر کوورنا مریضوں کی نشاندہی  کیلیے انوکھا طریقہ

عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)بیرون ملک سے آنے والے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد ائیرپورٹ ایک انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے۔ سراغ رساں کتے ‏ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے اور آج سے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ جعلی کورونا رپورٹس سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے ‏بعد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے اور سراغ رساں ‏کتے ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے۔

پاک فوج ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی، سراغ رساں کتے12مئی سےتعینات ‏ہوں گے، اسلام آبادایئرپورٹ انتظامیہ نےاےسی سی ٹیم کوداخلےکی اجازت دے دی ہے۔وزارت صحت کی 4رکنی ٹیم اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ہوگی، وزارت صحت کی ٹیم مشتبہ ‏مسافرسےکورونا ٹیسٹ کیلئےنمونہ لےگی۔ ایئرپورٹ پروزارت صحت کی ٹیم دوشفٹوں میں تعینات ‏رہےگی۔

مختلف ممالک میں کتوں کوکورونامریضوں کی نشاندہی کی تربیت دی گئی ہے۔مختلف ممالک میں ‏ایئرپورٹ پرتربیت یافتہ کتوں سےمددلی جارہی ہے۔دوسری جانب جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا سول ایوی ایشن اتھارٹی ‏نے ‏نوٹس لے لیا۔ ‏

‏پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سول ایو ی ایشن ‏کا ‏کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا ایسے ‏‏مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔سی اے اے کے مطابق ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی ‏‏کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ ‏‏کرائیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں ‏‏کی جائے گی اور رپورٹ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں ‏‏رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں۔سی اےاے نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائینز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، سول ایوی ایشن ‏‏کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز،اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی

فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا پھر دعوی

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی

امریکہ کا بین الاقوامی اداروں کو غلط استعمال

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے دی یونائیٹڈ سٹیٹس

شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز

فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی

حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے