فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا پھر دعوی

فیصل واوڈا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے اور انہیں 14 سال قید ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم نے متحد ہو کر بھارت سے جنگ جیتی ہے، عوام مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بھارت کم ظرف اور گھٹیا دشمن ہے، ہم نے صرف دفاعی نہیں سفارتی اور دیگرمحاذوں پر بھی جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوبربریت کو جائز کہے گا انہیں بھی دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، ہم بھارتی پراکسی وار کا جواب دیں گے، بھارت میں کم ظرف وزیراعظم مسلط ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے انہیں 14سال قید ہونی ہے، جب فوج والے اپنے بندے کو نہیں چھوڑیں گے تو کیا باقی بچ جائیں گے؟۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست غیرمتعلقہ ہوگئی، سیاست دانوں نے رول بھی ادا نہیں کیا، جو لیڈرشپ ڈیموکرٹیک سسٹم سے ملنا تھی وہ آرمی چیف کی شکل میں ملی، فیلڈ مارشل نے سب کو متحد کر دیا اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے لہرایا، اس کا کریڈٹ تو فیلڈ مارشل کو دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکرٹیک سسٹم کی جوکمزوریاں تھی وہ اس کامیابی کےنیچے چھپ گئی ہے، شہبازشریف کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، جنگ ان کے دور میں جیتی گئیں، وزیراعظم اس کریڈٹ کا بھرپور فائدہ اٹھا کرسیاست دانوں کو انگیج کریں۔

سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ طے نہیں کر پا رہی کہ ان کی پارٹی میں کون مخلص، کون نہیں اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات کرنے میں انٹرسٹڈ نہیں ہے، عید کے بعد تحریک انصاف میں بہت سی تبدیلیاں ہوسکتی ہے، جیسے ایم کیو ایم پاکستان ویسے ہی پی ٹی آئی پاکستان بن چکی ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےتین موقع ضائع کردیئےہیں، اب کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے بات نہیں ہونے دیں گے، اگراس طرح کی غیر میچورباتیں کریں گے تو پھر سیاسی طور پر اڑا دیں گے آپ کو، تحریک انصاف کو راستہ بنانا پڑے گا اگر راستہ بنائیں گے تو کامیابی ورنہ سیاسی طور پر مارے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے لیے عالمی امداد میں 30 فیصد کمی کا امکان

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترقیاتی دفتر نے کہا کہ افغانستان کو دی

امریکہ میں 30 فیصد قتل عام میں اضافہ

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: ایف بی آئی نے پیر کو اپنی سالانہ جرائم کی رپورٹ

وزیراعلی پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع

?️ 30 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے

کیا پاکستانی فوج ہندوستان کو ممکنہ جواب دے گی؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل "احمد شریف چوہدری” نے ہندوستان

مری علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں: شیخ رشید

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ  مری

ہم نے اپنی سیاست نہیں، ریاست بچائی ہے۔ طلال چودھری

?️ 18 جنوری 2026گوجرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے

سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے

?️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری

بھارتی سفارت کار ناپسندیدہ شخص قرار، پاکستان کا 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے