?️
سچ خبریں: بولی وڈ فلموں کے ولن معروف اداکار پرکاش راج نے بھارتی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں نریندر مودی بھی امریکا اور اسرائیل جتنے ہی ذمہ دار ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پرکاش راج نے چنئی میں فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کنڑا زبان میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
پرکاش راج نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر ان کی خاموشی پر انہیں نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کو جرم بھی قرار دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیے کا اسرائیل اکیلا ذمہ دار نہیں ہے،امریکا بھی اس کا شریک مجرم ہے جب کہ نریندر مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے دلیل دی کہ فلسطینیوں کے وسیع پیمانے پر ڈھائے جانے والے مصائب پر خاموش رہنا، شریک جرم ہونے کے مترادف ہے اور نریندر مودی بھی غزہ میں نسل کشی کے شریک مجرم ہیں۔
انہوں نے کنڑا میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کو دوسری پالیسیوں پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
پرکاش راج ماضی میں بھی نریندر مودی پر سرعام تنقید کرتے آئے ہیں، ان کا شمار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سخت حریفوں میں ہوتا ہے۔
پرکاش راج کی جانب سے جس ریلی میں شرکت کی گئی، وہ ریلی فلسطین ریاست کی حمایت میں عالمی مظاہروں کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ تھی۔
سول سوسائٹی گروپس اور انصاف کے لیے کام کرنے والی تحریکوں کے زیر اہتمام مذکورہ ایونٹ اور ریلی میں شہری، انسانی حقوق کے کارکن، سیاست دان اور معروف شخصیات شریک ہوئیں، جنہوں نے عالمی سطح پر فلسطین میں جاری نسل کشی کی فوری بندش کا مطالبہ کیا۔
پراکش راج نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں تباہی کو نظر انداز کرنے کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے آواز اٹھانے کے لیے غزہ کے کتنے اور بچوں کو مرنا ہوگا؟


مشہور خبریں۔
ٹیرف پالیسیاں امریکہ کے مفاد میں نہیں؛اوباما کا انتباہ
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر ڈونلڈ
اپریل
اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال
اکتوبر
9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 9 مئی واقعات
جنوری
ٹرمپ کی نائجیریا کو دھمکی مسیحیوں کے تحفظ کے بہانے فوجی کارروائی کا امکان
?️ 4 نومبر 2025ٹرمپ کی نائجیریا کو دھمکی مسیحیوں کے تحفظ کے بہانے فوجی کارروائی
نومبر
یمن میں سعودی، امریکی اور صیہونی عناصر کی جاسوسی کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے عناصر میں سے ایک جیدی
نومبر
جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کے کھربوں ڈالر پر پانی پھیر دیا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ نے کھربوں ڈالر خرچ کرکے استقامتی تحریک کو کمزور کرنے
جنوری
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے
جون
نیتن یاہو کا نیا وہم
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کے تیسرے دن بنیامین
اکتوبر