ایف بی آر نے ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنے کی تیاری شروع کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹک ٹاک مواد بنانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اس بات کا انکشاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے اجلاس میں کیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز کی آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے اور اس میں سب سے زیادہ ٹیکس پنجاب سے اکٹھا ہونے کا امکان ہے، انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس اتھارٹی کو وہاں سے عمل درآمد کا آغاز کرنا چاہیے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت کمیٹی نے پاکستان ریمٹینسز انیشی ایٹو (پی آر آئی) اور حکومت کی ترسیلاتِ زر سبسڈی پالیسی کا بھی جائزہ لیا، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ یہ سبسڈی 2020 میں فی ٹرانزیکشن 20 سعودی ریال کے حساب سے شروع کی گئی تھی، 2024 میں اسے بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا مگر بعد ازاں دوبارہ 20 ریال کر دی گئی۔

فیصل واڈا نے اس فیصلے کو ’اسکینڈل‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس اسکیم سے کمرشل بینک ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے باضابطہ انکوائری اور مبینہ طور پر ہڑپ کیے گئے فنڈز کی وصولی کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ پی آر آئی کا مقصد تو سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینا تھا مگر اس کے مالی فوائد اصل مستحقین تک نہیں پہنچ رہے، ان کے مطابق یہ رقم بینکوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز ہڑپ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹرانزیکشن اخراجات میں کمی اور شفافیت بڑھانے کی سفارش کی تاکہ پاکستان میں رقوم وصول کرنے والے صارفین کو اصل فائدہ پہنچ سکے۔

کمیٹی نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت دی کہ پچھلے 3 سے 4 برسوں میں سبسڈی کے اخراجات اور واپس لی گئی رقوم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور پی آر آئی فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے کر اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کا اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد جائزہ لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنانے اور نفاذ میں موجود خلا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایف بی آر کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا کہ 16 جولائی 2025 کو جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

مشہور خبریں۔

ہآرتض: مذاکرات جنگ کے خاتمے کے بارے میں ہیں، قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں نہیں

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے سیاسی طور پر باخبر

سیکیورٹی معاہدے کے لیے اسرائیل کی جولانی حکومت کو نئی پیشکش کی تفصیلات

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: اکسیوس نے ایک مطلع ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

میرواعظ کاجیل میں یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت اظہار تشویش

?️ 30 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

امریکا کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کی کوششوں میں تیزی

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موجودہ سیاسی بحران کے دوران بھی پاکستان اور امریکا

غزہ کی جنگ میں دشمن کا واحد ہتھیارشیر خواروں کا قتل

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ

دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے۔ گورنر پنجاب

?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ

امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر متعدد ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا بہانہ بناتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے