?️
سچ خبریں:عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی سے متعلق طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
لبنان:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے ایک ٹویٹر پوسٹ شائع کی اور تاکید کی کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور 2 ماہ کے اندر اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدے کی وجہ سے آنے والے دور میں علاقائی تعلقات کی عمومیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان نے مختلف تاریخی مراحل کے دوران علاقائی تنازعات کا تاوان دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام علاقے میں سلامتی اور استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جائے گا، بوحبیب نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس موقع کو عرب ممالک اور ایران کے درمیان اس طرح کے مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے استعمال کیا جائے جو ممالک کی خودمختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی بہترین تعلقات قائم کرنے کے مقصد سے ہوں۔
قطر:اس سلسلے میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے اپنے سعودی اور ایرانی ہم منصبوں فیصل بن فرحان اور حسین امیر عبداللہیان سے مذکورہ معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ قطر سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
کویت:جمعہ کو کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں مذکورہ معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا اور ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے چینی حکام کی کوششوں کے ساتھ ساتھ 2021 اور 2022 میں گزشتہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے عراق اور عمان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین:اس سلسلے میں بحرین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ مذاکرات اور سفارتی طریقوں کی بنیاد پر اختلافات کے حل اور علاقائی تنازعات کے خاتمے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔
مصر:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا کہ قاہرہ تہران اور ریاض کے درمیان اعلان کردہ معاہدے پر پوری توجہ کے ساتھ عمل پیرا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی اور عرب ممالک کی قومی سلامتی اور ان کی ترقی اور استحکام کو تحفظ ملے گا۔
حماس:دوسری جانب تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا خیر مقدم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات:دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر انور بن محمد قرقاش نے اس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات خطے کے ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔
یمن:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات معمول اور فطری راستے پر واپس آنے سے امت اسلامیہ کی سلامتی بحال ہو جائے گی جو بیرونی، خاص طور پر امریکہ اور صیہونی حکومت کی مداخلتوں کی وجہ سے ختم چکی ہے۔
عراق، عمان:اس سے قبل عراق اور عمان کے ممالک نے بیانات جاری کرکے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سیکرٹریٹ پر سی ڈی
مئی
کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ
دسمبر
کرگل : آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی مذموم مہم کیخلاف احتجاجی ریلی
?️ 30 جولائی 2025کرگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
جولائی
فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا
اپریل
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے رابطہ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی
?️ 7 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحی پر وزیراعظم شہباز شریف کے تاجکستان کے
جون
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا ٹرمپ کی طرز پر ایران کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری
?️ 29 اگست 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کلی نے الجزیرہ نیٹ ورک
اگست
نوازشریف کے پاس وطن واپسی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں: فرخ حبیب
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا
اگست
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر
مارچ