?️
سچ خبریں: روسی فیڈریشن کونسل کی اطلاعاتی پالیسی کمیٹی کے سربراہ الیکسی پوشکوف نے کہا ہے کہ فرانس میں جاری احتجاجی مظاہرے میکرون کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور درحقیقت یہ ایک خانہ جنگی ہے۔
روس کی فیڈریشن کونسل (سینیٹ) کی اطلاعاتی پالیسی اور میڈیا کے ساتھ تعامل کی کمیٹی کے سربراہ الیکسی پوشکوف نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں جاری احتجاجی مظاہرے صدر ایمانوئل میکرون کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور یہ خانہ جنگی کے سوا کچھ نہیں۔
پوشکوف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ میکرون کی یہی وراثت ہے کہ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ فرانس آگ کی لپیٹ میں ہے اور پیرس بڑے پیمانے پر سڑکوں پر ہونے والی بدامنی سے نبرد آزما ہے۔ لیموژ کی میونسپل عمارت جسے مظاہرین نے آگ لگا دی، جل کر راکھ ہو گئی۔ مارسی شہر آگ کی لپیٹ میں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فرانس میں واقعی ایک خانہ جنگی جاری ہے۔ پیرس کے حکام نے ہجرت کی آزادی کے ساتھ اس قدر کھلواڑ کیا کہ معاملہ یہاں تک پہنچ گیا۔
اس روسی سینیٹر نے یہ بھی یاد دلایا کہ فرانس کے صدر ایک غیر ذمہ دار بے معنی گفتار بن چکے ہیں جو ہر چیز میں روس کی جانب سے ایک خیالی خطرہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ تصور کرتے ہیں کہ روس پیرس کے دروازوں پر کھڑے ہیں۔
روس کے صدر کے خصوصی نمائندے برائے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون برائے خارجی ممالک کیریل دمیتریف نے بھی گزشتہ روز فرانس میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو مغربی تہذیب کا زوال قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ مغرب ہجرت، توانائی اور تنازعات کو ہوا دینے کے حوالے سے اپنی سنگین غلطیوں پر بحث و گفتگو کرنے اور ان کی اصلاح کرنے سے قاصر رہنے کی وجہ سے زوال پذیر ہوا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ شب فرانس کے متعدد شہروں میں دکانوں کی لوٹ مار، سرکاری اداروں اور میونسپل عمارتوں پر حملوں اور جان بوجھ کر آگ لگانے کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومتی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ بدامنی دوبارہ نہ ہو۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ کی مہم جوئی نے سعودی اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ کیا کیا؟:صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:خطے میں امریکی مہم جوئی اور ٹرمپ کے فیصلوں کے باعث
فروری
شہادتوں کا خمیازہ دہشت گردوں کو بھگتنا ہوگا۔ طارق فضل چودھری
?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری
مارچ
تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں: یاسمین راشد
?️ 14 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
دسمبر
سندھ اسمبلی: ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد جمع
?️ 2 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں
مارچ
افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں؛ تازہ ترین صورتحال
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں نے دیورند لائن،
اکتوبر
پنٹاگون نے کینیڈا کے ساتھ دفاعی تعاون معطل کیون کیا ؟
?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کینیڈا کے ساتھ مشترکہ مستقل
مئی
صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت
جولائی
شاہ رخ کی نئی فلم جوان نے ایک دن میں کتنے ڈالر کمائے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں
ستمبر