سچ خبریں:ایران نے بوسنیائی مسلمانوں کے منصوبہ بند قتل عام کے سلسلہ میں انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرم قومیں کبھی نہیں بھولیں گی۔
ایرانی حکومت کے ترجمان نے بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام کے نئے اجساد ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منظم یافتہ نسل کشی پر انسانی حقوق کی عالمی برادری کی سنگین خاموشی، کبھی بھی قوموں کی تاریخی یادداشت سے مٹ نہیں جائے گی۔
انہوں نے بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں،علی بہادری جہرمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پچھلے 27 سالوں میں اور انہیں دنوں میں 8 ہزار سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو “موت کا راستہ” جس پر سلامتی علاقے کا نام رکھا گیا تھا، میں قتل عام کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جولائی 1995 کو سرب فورسز نے مشرقی بوسنیائی قصبے سربرینتسا کے آس پاس آٹھ ہزار سے زائد بوسنیائی مردوں اور لڑکوں کو قتل کر دیا اور اب اس جرم میں قربان ہونے والے 50 نئے اجساد مل گئے ہیں جن کی پہچان کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔