پاکستان مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب

اکستان مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے  اہم کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی، یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔

ذرایع کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

ویکسین سے متعلق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی۔

نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔ذرایع نے مزید کہا کہ ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہوسکے گی۔

مشہور خبریں۔

شیخ الخطیب: اسرائیل اپنی شکست کو لبنانیوں کے درمیان فتنہ انگیزی سے پورا کرنا چاہتا ہے

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر نے

شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد نوجوان اغوا

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں

ابھرتی ہوئی طاقت؛ ایران کی جنگ نے مشرقی ایشیا میں واشنگٹن کی مساوات کو کیسے بدلا؟

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) کو

کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی

?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے

تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی بزدار سے ملاقات،بھرپور اعتماد کا اظہار

?️ 13 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر

حکومت نے دھمکی آمیز خط کا مواد اسمبلی پیش کرنے کا اعلان کر دیا

?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے

پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ

?️ 6 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو لازمی

مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے