?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اور سٹیج سے اتر کر منتیں کرتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کس طرح کام کر رہی ہے، لیکن ہمارے صوبے میں سی ٹی ڈی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ پہلے ریاست اور پھر سیاست ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے ذوالفقار بھٹو کا کیس عدالت میں لڑا ہے، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وفاق کو سپورٹ کریں، صوبے کی ترقی کیلئے کیلئے اقدامات کرنےچاہیے،یہ کہتے تھے کہ ہمیں تو بارود سے بھرا ہو صوبہ ملا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات تو بہتر ہو گئے تھے، پرامن صوبہ ان کو دیا گیا تھا، لیکن ان لوگوں نے افغانستان سے اُن لوگوں کو لائے، افغانستان میں ایک کپ چائے ہمارے لئے بہت مہنگی پڑی،اِس چائے کے ایک کپ کے بعد صوبے میں امن خراب ہوا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کی آئین میں گنجائش موجود ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں وفاق اور صوبے کے درمیان گرمی ختم ہو جائے، میں چاہتا ہوں کہ دونوں ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں، صوبے اور مرکز ملک میں امن کیلئے ایک ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا سب لوگ اڈیالہ کےباہر ہوتے ہیں،صوبےکا نظام درہم برہم ہے، خیبرپختونخوا حکومت کا اصرار ہے، دہشت گردوں سےبات کی جائے،صوبےمیں دہشت گردی دن بدن بڑھ رہی ہے، جو ملکی آئین کو نہیں مانتے ان سے مذاکرات کیسےہوسکتےہیں؟۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو ہمارے لوگوں کو شہید کرے اِس کےساتھ بات کیسےہوسکتی ہے؟ اِمن خراب کرنےوالے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں، پشاورجلسےمیں خواہ مخواہ مجھے بھی گھسیٹا گیا،کچھ لوگوں نے کہا نہ گورنرہوگا نہ راج ہوگا۔


مشہور خبریں۔
الائچی کے استعمال سے ان بیماریوں سے ملتا ہے چھٹکارا
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ہر گھر کے کچن میں پائی جانے والی
فروری
وزیر اعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون
جنوری
عراق میں نئے برطانوی سفیر کون ہیں؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے اس وزارت کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ
جون
ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی
مئی
ہم اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: اسلامی تعاون تنظیم
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے اختتام
اگست
امریکہ عراق اور شام سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: شام اور عراق کی سرحد پر بعض مقامی رپورٹوں میں
جولائی
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان، بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 30 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور
ستمبر
صورتحال تشویشناک، کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک اور
اپریل